Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف  اسامیوں کے لئے ایبیلیٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف  اسامیوں کے لئے ایبیلیٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف صوبائی محکموں میں کمپیوٹر آپریٹر، خواتین ایس ایس /لیکچرر فزکس، جونئیر کلرک، سٹور کیپر، ریڈر، فارماسیوٹیکل کیمسٹ، لیبر آفیسر، سٹیٹسٹیکل اسسٹنٹ، ضلعدار، فارماسسٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائننگ، اسسٹنٹ کمشنرمائینز، انسپکٹر آف مائینز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ایکسپلوریشن)،ASDEOs/ADEOs (مرد و خواتین)،ایگریکلچر آفیسر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی اسامیوں کے لئے ایبیلیٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایبیلیٹی ٹیسٹ 21 فروری تا 28 فروری 2023 تک منعقد کیا جائے گا(سوائے ہفتہ اتوار کے)، ایبیلیٹی ٹیسٹ کے لئے امتحانی مراکز اور رول نمبرز خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں، اگر کوئی امیدوار ٹیسٹ کے حوالے سے ویب سائٹ، ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے معلومات حاصل نہ کر سکے تو وہ ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے دفتری اوقات کار کے دوران کمیشن کے ٹیلی فون نمبرات کوڈ091 کے ساتھ 9214131, 9212897،9213750 9213563, اورایکسٹنشن نمبر 182/203/1051/180 پراوقات کا کے دوران رابطہ کر سکتاہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
71583