
خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے 7 مارچ 2023 کو لیا گیا قابلیتی ٹیسٹ منسوخ
خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے 7 مارچ 2023 کو لیا گیا قابلیتی ٹیسٹ منسوخ
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے لیکچرار ان فارسٹری / فارسٹ منیجر / فارسٹ رینجر/ انسٹرکٹر اینڈ جونئیر انسٹرکٹر فارسٹری / سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر کی آسامیوں کے لئے 7 مارچ 2023 کو لیا گیا قابلیتی ٹیسٹ بعض معقول وجوہات کی بنا پر منسوخ کردیا ہے، مذکورہ قابلیتی ٹیسٹ دوبارہ منعقد کیا جائے گا جس کے بارے میں متعلقہ امیدواروں کو مطلع کیا جائے گا، اس امر کا اعلان ڈائریکٹر امتحانات خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔