
ترکی اور بنگلہ دیشی ماہرین کا اپر چترال کادورہ، شاگروم تریچ 5.2کلومیٹر لمبی ٹنل کا جائزہ، ڈپٹی کمشنر سے ملاقات
ترکی اور بنگلہ دیشی ماہرین کا اپر چترال کادورہ، شاگروم تریچ 5.2کلومیٹر لمبی ٹنل کا جائزہ ، ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملاقات
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ایک غیرملکی وفد جن میں ترکی اور بنگلہ دیش سے آئے ہوئے مختلف شعبہ جات کے ماہرین شامل تھے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان کے دفتر میں ان سے ملاقات کی ۔اس موقع پر محکمہ ایریگیشن کےحکام بھی شریک تھے۔ ملاقات میں موڑکہو کے وسیع و عریض ایریا کے لئے پانی بہم پہنچانے کے لئے شاگروم تریچ سے آنے والے 5.2 کلومیٹر ٹنل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ مذکورہ ٹنل بننے سے کافی ایریا کو پانی میسر ہوگی اور ہزاروں ایکڑ بنجر اراضی کو سیراب کرکے اباد کیا جائے گا۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر نے علاقے کے مسائل کے حوالے سے فارن ایکسپرٹس کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اپر چترال کے دوسرے متاثرہ علاقوں میں حفاظتی پشتوں کی تعمیر اور چینلائزیشن سے متعلق بھی وفد کو اگاہ کیا۔ بیرونی ماہرین نے یقین دلایا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی میں وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور متاثرہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنرنے اپر چترال جیسے پسماندہ ضلع امد پر بیرون ملک اور ان کے ساتھ ائے ہوئے جملہ معزیزین کا شکریہ ادا کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ علاقے کی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام کا آغاز کریں گے۔
اس سے قبل ترکی اور بنگلہ دیش سے آئے ہوئےSUIS اور PRF سپیشلسٹس اور کنسلٹنٹ کامحکمہ ایریگیشن کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ وریجون اپر چترال کا دورہ کیا دورے کا مقصد موڑکہو کے وسیع و عریض ایریا کے لئے پانی پہنچا کر اباد کرنے کے لئے شاگروم تریچ سے انے والے 5.2کلومیٹر لمبی ٹنل کا جائزہ لینا مقصود تھا۔
مذکورہ ٹنل کے قیام سے علاقہ موڑکہو کےوسیع رقبے پر پھیلا ہوا ایریا کو پانی میسر ہوگی اور اس طرح ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی بھی پانی سے سیراب ہوگی۔علاقہ موڑکہو پہنچنے پر ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا ۔ بیرونی ماہرین نے گاوں وریجون اور اتھول کے معتبرات کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کے مسائل سنے۔ بعد ازاں انھوں نے ذانی پاس کا بھی دورہ کیا اور نہر انتھک سمیت شاگروم تریچ سے انے والے ٹنل کا تفصیلی جائزہ لیا۔