Chitral Times

May 17, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کے۔ آئی۔ ڈی۔ پی۔ کے زیر اہتمام گرلز ڈگری کالج چترال میں سپورٹس کا سامان تقسیم

شیئر کریں:

کے۔ آئی۔ ڈی۔ پی۔ کے زیر اہتمام گرلز ڈگری کالج چترال میں سپورٹس کا سامان تقسیم

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) خواتین کو بااختیاربنانے کے سلسلے میں کنیڈین حکومت کی مالی مدد سے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کی بیسٹ فار وئیر پراجیکٹ کے تحت کوہ انٹگریٹڈ ڈیویلپمنٹ پروگرام (کے آئی ڈی پی) نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دنین چترال کوکھیلوں کو فروع دینے کیلئے سپورٹس کے سامان فراہم کردی۔ گزشتہ دن کالج میں منعقدہ تقریب میں کے آئی ڈی پی کے چیرمین عبدالغفار نے سپورٹس کٹس گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے پرنسپل مسرت جبین کے حوالے کئے۔ اس موقع پر پرنسپل مسرت جبین نے کہاکہ خواتین کو بااختیار بنانا وقت کا اہم تقاضا ہے تاکہ وہ چترال ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے اور صنفی مساوات کو یقینی بنانے سے کئی معاشرتی مسائل سر اٹھانے سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کھیل بھی صنفی مساوات کے سلسلے میں ممدومعاون ثابت ہوسکتے ہیں اور سپورٹس میں حصہ لینے والے خوداعتمادی سے سرشار ہوتے ہیں جوکہ عملی زندگی میں ان کے کام آتی ہے۔ انہوں نے اے کے آرایس پی اور کے آئی ڈی پی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سپورٹس کٹس کی فراہمی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
72915