
چترال ٹریفک پولیس کی نان رجسٹرڈ موٹر سائیکل اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی
چترال(چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈی پی او چترال سونیا شمروز خان کی ہدایت پر چترال ٹریفک نے نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلزکے خلاف باقاعدہ مہم شروع کر کے متعدد موٹر سائیکلز کو تھانہ سٹی چترال میں ایمپاؤنڈکیا گیا جن کیلئے محکمہ ایکسائزکے نمائندے کو طلب کر کے رجسٹریشن کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انچار چ وارڈن ٹریفک پولیس شاہ فیصل کے مطابق روزمرہ کے بنیاد پر بغیر ہیلمٹ اور کم سن موٹر سائیکل سواروں اور دیگر کوروناSOP’s کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔