Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

معروف ماہرنفسیات پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی ایک روزہ دورے پر ہفتے کے دن چترال پہنچ رہے ہیں

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ملک کے معروف ماہرنفسیات پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی ایک روزہ دورے پر ہفتے کے دن چترال پہنچ رہے ہیں جس کے دوران وہ گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے ہال میں ‘ذہنی صحت ‘کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر دیں گے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے احاطے میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگائیں گے جہاں وہ ذہنی مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین نے کہاکہ چترال کے نوجوانوں میں خودکشی کی بڑھتی ہوئی واقعات کے پیش نظر ڈاکٹر خالد مفتی کا دورہ چترال انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ لیکچر اور میڈیکل کیمپ کے لئے انتظامات کو آخری شکل دئیے جارہے ہیں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
13580