Chitral Times

May 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسٹوڈنٹس کیلیے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم جلد بحال کرنیکا فیصلہ 

Posted on
شیئر کریں:

اسٹوڈنٹس کیلیے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم جلد بحال کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )چیئرمین اعلیٰ تعلیمی کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم آئندہ چند روز میں بحال ہونے جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین اعلیٰ تعلیمی کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے صحافیوں سیغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی کابجٹ مسلسل کم اورجامعات کی تعدادمیں اضافہ ہوا، مالی بحران کی وجہ سے جامعات مسائل سے دوچارہیں۔چیئرمین اعلیٰ تعلیمی کمیشن کا کہنا تھا کہ جامعات کوفنڈز اب ان کی کارکردگی سے مشروط کرنے جارہے ہیں، وفاق اور صوبائی حکومتوں سیدرخواست کرینگے فی الحال نئی جامعات نہ بنائیں۔ڈاکٹرمختاراحمد نے کہا کہ ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جلد مکمل آن لائن کردیا جائے گا جبکہ مائیکروسافٹ سمیت عالمی اداروں کے ذریعے آن لائن کورسزکاآغاز کرنے جارہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم آئندہ چند روز میں بحال ہونے جارہی ہے۔چیئرمین اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے مزید کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کے طلبا کو دو سمسٹرز کی فیس ادائیگی کے لیے وقت دیا جائے گا۔

 

مسجد نبویﷺ ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کا حکم

مدینہ منورہ(چترال ٹایمز رپورٹ )سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا۔انہوں نے مسجد نبویﷺمیں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے درگزر سے کام لیتے ہوئے اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطاء فرمائے۔مدینہ منورہ کی عدالت نے تین پاکستانیوں خواجہ لقمان، محمد افضل، غلام محمد کو 8 سال جب کہ تین کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی جن میں انس، ارشد اور محمد سلیم شامل ہیں۔ایک اور پاکستانی طاہر ملک کو بھی تین سال قید اور 10 ہزار ریال جرمانہ کیاگیا تھا۔

 

 

وفاقی وزیر ایوی ایشن کی 300 خود کار موسمیاتی سٹیشنوں کی تنصیب کے لئے جگہ کے انتخاب، چین کی مدد سے مصنوعی بارش کا سسٹم لگانے کی ہدایت

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے محکمہ موسمیات کو مزید 300 خود کار موسمیاتی سٹیشنوں کی تنصیب کے لئے جگہ کے جلد انتخاب کے ساتھ ساتھ نہری پانی سے محروم علاقوں کے لئے چین کی مدد سے مصنوعی بارش کا سسٹم لگانے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایات انہوں نے محکمہ موسمیات میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں سیکرٹری، سینئر جوائینٹ سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل موسمیات نے شرکت کی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر کو ورلڈ بنک کے تعاون سے نئے شروع ہونے والے منصوبے بارے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موسمیاتی پیشین گوئی زیادہ بہتر کی جا سکے گی۔وفاقی وزیر نے محکمہ موسمیات کو مزید 300 خود کار ویدر سٹیشنز کی تنصیب کے لئے جگہ کے جلد انتخاب کی ہدایت کی۔ انہوں نے نہری پانی سے محروم علاقوں کے لئے چین کی مدد سے مصنوعی بارش کا سسٹم لگانے کے لئے کام کرنے اور محکمہ موسمیات کی مالی خود انحصاری کیلئے بزنس ماڈل تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔

 

 

ارشد شریف کے کینیا میں قتل سے متعلق حقائق جاننے کیلئے اعلی سطحی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہیکہ سینئرصحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل سیمتعلق حقائق جاننے کیلئیتین رکنی اعلی سطحی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے،تحقیقاتی ٹیم ایف آئی اے اورانٹیلی ایجنسیز کے اعلی افسران پرمشتمل ہے، تحقیقاتی ٹیم فوری طور پرکینیا روانہ ہوگی اورارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرے گی، تحقیقاتی ٹیم حتمی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔بدھ کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم ارشدشریف کیس میں پاکستان کے ایک نجی چینل سے منسلک شخصیت کے کینیا میں سونے کی سمگلنگ کے کاروبار سیمتعلق قائم کمپنی کے کردارکاجائزہ لے گی۔تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کی پاکستان سے دبئی اور پھر دبئی سے کینیا روانگی کی مکمل وجوہات اورمحرکات کا جائزہ لے گی۔ایک سیاسی شخصیت کے اعتراف کے بعد،تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کو پاکستان سے دبئی اور پھر سے کینیا جانے پر مجبور کرنے کے عوامل کا بھی جائزہ لے گی۔تحقیقاتی ٹیم، کینیا پولیس اور دیگر ذرائع سے حاصل شدہ معلومات اور شواہد کی روشنی میں آزادانہ رپورٹ مرتب کرکے وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم ڈائریکٹر ایف آئی اے عطر وحید، آئی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمر شاہد حمید شامل ہیں۔یہ تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر کینیا کا دورہ کرے گی،وزارت داخلہ اور کینا میں پاکستانی سفارتخانہ ٹیم کی معاونت کرے گا۔

 

 

عمران خان نااہلی کیس پر اعتراضات دور، سماعت آئندہ ہفتے ہونے کا امکان

اسلام آباد(سی ایم لنکس)عمران خان نااہلی کیس پر اسلام آبادہائی کورٹ کے اعتراضات دور کردیے گئے، کیس پر سماعت آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے معاملے پر پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر ہائیکورٹ پہنچ گئے۔بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی لے کر ہائیکورٹ پہنچے۔بیرسٹر گوہر عمران خان نااہلی کیس پر اسلام آبادہائیکورٹ کے اعتراضات دور کردیے گئے، عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مصدقہ نقل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردیں۔عمران خان کے نمائندے نوید انجم نے اٹارنی کے ذریعے بائیو میٹرک کی بھی تصدیق کی، جس کے بعد عمران خان نے بطور ایم این اے عہدے سے ہٹانے کا آرڈر بھی چیلنج کردیا۔عمران خان نے کہا کہ اسلام آبادہائی کورٹ این اے 95 سے بطور رکن قومی اسمبلی ہٹانے کا آرڈر کالعدم قرار دے۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے این اے 5 سے نااہل کیا، اور ڈی نوٹیفائی این اے 95 سے کردیا، این اے 95 سے نااہل21 اکتوبر کو کیا اور درستگی 24 اکتوبر کو کی گئی۔دوسری جانب اعتراضات تاخیر سے دورکرنے پرعمران خان نااہلی کیس کی کل سماعت نہیں ہوسکتی اور جمعہ کے روز سپریم کورٹ بارکیانتخابات کیباعث کیس کی سماعت کا امکان نہیں۔اسلام آبادہائیکورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔خیال رہے عدالت نے عمران خان کو پٹیشن پر اعتراضات دور کرنے اور تصدیق شدہ کاپی جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

 

 

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود اور ڈی جی پاکستان پوسٹ رانا حسن اختر کی ڈائریکٹر جنرل یونیورسل پوسٹل یونین سے ملاقات

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر برائے مواصلات اسد محمود اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ رانا حسن اختر نے ڈائریکٹر جنرل یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) مساہیکو میٹوکی سے سوئٹزرلینڈ کے شہر برن میں یو پی یو ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت وفد کے ہمراہ تھے۔وفاقی وزیر برائے مواصلات اسد محمود کی قیادت میں پاکستان کا وفد ڈائریکٹر جنرل یونیورسل پوسٹل یونین کی خصوصی دعوت پر یو پی یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کر رہا ہے۔ یو پی یو کی کونسل آف ایڈمنسٹریشن (سی اے) کے سالانہ اجلاس کے دوران یو پی یو کے ڈائریکٹر جنرل مساہیکو میٹوکی اور پاکستان کے وفد کے درمیان خصوصی ملاقات ہوئی۔ڈائریکٹر جنرل یو پی یو نے پوری تاریخ میں یو پی یو کی سرگرمیوں میں پاکستان کے متحرک کردار کو سراہا۔انہوں نے خاص طور پر 2016-2021 کے دوران سی اے کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان کے مثبت کردار پر زور دیا۔ ڈائریکٹر جنرل یو پی یو نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی حالیہ تباہ کاریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ جناب مشاہیکو میتوکی نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کو علاقائی ترقیاتی پروگرام (آر ڈی پی) اور ملٹی پل انفراسٹرکچر پروگرام (ایم آئی پی) میں ترجیحی ملک کے طور پر شامل کیا جائے گا۔یو پی یو اپنے کوالٹی آف سروس اور ریجنل ڈیولپمنٹ فنڈ کے ذریعے پاکستان بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈاک کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے پاکستان پوسٹ کی بڑے پیمانے پر مدد کرے گا۔وفاقی وزیر نے یو پی یو پروڈکٹ آئی ایف ایس کو اپنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، خاص طور پر اس کے گھریلو مالیاتی خدمات کے ماڈیولز میں، جس پر ڈائریکٹر جنرل یو پی یو نے برن میں افسران کو مفت تربیت فراہم کرکے پاکستان پوسٹ کی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے جس میں آئی ایف ایس ماڈیولز پر کلیدی توجہ کے ساتھ ساتھ فیلڈ یونٹس میں آئی ایف ایس کے نفاذ کے حوالے سے اعزازی کنسلٹنسی سپورٹ بھی شامل ہے۔پاکستانی وفد نے یو پی یو کے مطابق پاکستان پوسٹ کو جدید اور جدت طراز بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
67381