Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جامعہ چترال میں کشمیر بلیک ڈے کے موقع پر ریلی 

شیئر کریں:

جامعہ چترال میں کشمیر بلیک ڈے کے موقع پر ریلی

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) کشمیر پر ظالمانہ فو جی قبضے کے 75 سیاہ سال گزرنے اور بین الاقوامی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت میں آج پورے ملک کی طرح جامعہ چترال میں بھی یومِ سیاہ منایا گیا۔ پروگرام سے خطاب کرئے ہوئے پرووسٹ جامعہ چترال  ڈاکٹر تاج الدین شرر اور سٹوڈنٹس سو سائیٹیز کے ڈائیریکٹر ظہور الحق دانش نے کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں پر دہائیوں سے جاری مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ آج شعور کا دور ہے اور ہر چھوٹے بڑے پاکستانی کو اس بات کا گہرا شعور حاصل ہے کہ کشمیر پر انڈیا کا قبضہ دہشت گردانہ اور ظالمانہ ہے جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے بر خلاف ہے۔ لہٰذا بین الاقوامی اداروں سے گذارش ہے کہ مجرمانہ خاموشی توڑی جائے اور کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل کرانا چاہئے۔ اس موقع پر ایک پر امن علامتی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

chitraltimes uiversity of chitral kashmir black day observed2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67427