Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ لویرچترال کے زیراہتمام یونیسیف کی تعاون سے ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق اگاہی مہینہ کا آغاز کردیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ لویرچترال کے زیراہتمام یونیسیف کی تعاون سے ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق اگاہی مہینہ کا آغاز کردیا گیا

اپر چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) ماں کے دودھ کی افادیت کے حوالے سے دنیا میں ہفتہ منایا جارہا ہے حکومت خیبرپختونخوا عوام میں شعور اور اگاہی کیلئے ایک ماہ یعنی یکم اگست تا 31 اگست منارہی ہے اسی سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چترال لو یر کے ڈی ایچ ڈی سی میں یونیسیف کے تعاون سے ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق اگاہی مہینہ کا آغاز کردیا گیا۔

اس موقع پر اے ڈی ایچ او ڈاکٹر فیاض علی رومی نے کے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز ہر ویلج کونسل اور یوسی میں اس مہم کے دوران گھر گھر جاکر ماں کے دودھ اور بچے کی صحت کے حوالے سے اگاہی فراہم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچے کو پیدائش کے فوراً بعد ماں کا دودھ شروع کروائیں بچے کو 6 ماہ کی عمر تک صرف اور صرف ماں کا دودھ پلائیں حتیٰ کہ پانی بھی نہیں پلائیں 6 ماہ کی عمر سے اضافی ٹھوس خوراک شروع کروائیں کیونکہ بچے کی اچھی نشوونما اور صحت وتندرستی کیلئے ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ اضافی خوراک کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو کہا کہ اس مہم کے دوران آپ نے ماؤوں کو بچوں کو دودھ پلانے کے فوائد کے بارے میں اگاہ کرنا ہے. ماں کا دودھ پینے والا بچہ ہمیشہ صحت مند اور تندرست رہتا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ضیااللہ ایل اییچ ڈبلیو کواڈینیٹر، یونیسیف کے احمد علی، لیڈی ہیلتھ ورکرز سپروائزر، ہیلتھ کیئر اور دیگر بھی موجود تھے مقرین کا کہنا تھا کہ قدرتی طور پر ماں کا دودھ بچّے کے لیے ایک مکمل غذا ہے۔ دودھ پلانے والی مائیں کئی طبّی مسائل سے محفوظ رہتی ہیں۔ اگر کوئی ماں کم علمی یا مصروفیات کے سبب بچّے کو اپنا دودھ نہیں پلاتی تو یہ عمل خود اس کی اپنی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔دودھ پلانے سے بریسٹ کینسر کی شرح کم ہوجاتی ہے۔
آخر میں سیمینار کے تمام شرکاء نے ایک آگاہی واک کیا جس میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ماں کے دودھ کی افادیت کے حوالے سے آگاہی دردج تھے واک ڈی ایچ ڈی سی سے شروع ہوکر چیو پل بازار پر ختم ہوا۔

chitraltimes breast feeding month campaign kicked off here in Chitral dhdc3

chitraltimes breast feeding month campaign kicked off here in Chitral dhdc chitraltimes breast feeding month campaign kicked off here in Chitral dhdc1 chitraltimes breast feeding month campaign kicked off here in Chitral dhdc2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64268