Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر چترال لویر کی زیرصدارت ایون میں کھلی کچہری ، شکایتوں کے انبار لگا دیے،

Posted on
شیئر کریں:

ڈپٹی کمشنر چترال لویر کی زیرصدارت ایون میں کھلی کچہری ، شکایتوں کے انبار لگا دیے،

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈپٹی کمشنر چترال انوارالحق کی زیر صدارت گورنمنٹ ہائی سکول ایون میں ایک کھلی کچہری منعقد ہوئی ۔ جس میں حاضرین نے شکایتوں کے انبار لگا دیے ۔ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر وقاص مسعود چوہدری سمیت تمام اداروں کے ہیڈز موجود تھے۔ چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین نےکھلی کچہری کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ۔ اور کہا ۔ کہ ایون ایک وسیع آبادی پر پھیلا ہوا قصبہ ہے۔ جس کے بے شمار مسائل ہیں۔ اس لئے ان مسائل کی طرف انتظامیہ اور دیگر اداروں کی توجہ انتہائی ضروری ہے ۔ بعد آزان فورم کو اوپن کیا گیا ۔ تو ویلج چیرمین ٹو محمد رحمن نے ایون غوچھار کوہ چینل کی تعمیر پر مزید وسائل ضائع نہ کرنے ، آر ایچ سی ایون میں لیڈی ڈاکٹر کی ضرورت ، گرڈ اسٹیشن سے ایون کو بجلی کی فراہمی ، ایون کے جملہ نہروں کے ہیڈز کو پختہ کرنے ، ٹھیکہ داروں کی ترقیاتی منصوبوں میں عدم دلچسپی ، ایون پرانے روڈکی مرمت ، غیر معیاری اشیاء کے نام پر دکانداروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ روکنے اور صاف پانی کے عدم دستیابی پر بات کی ۔ تو محکم الدین نے ایون گرلزڈگری کالج میں کام کی بندش ، ٹی ایم اے کے ٹینڈر شدہ ترقیاتی سکیموں میں ٹھیکہداروں کی عدم دلچسپی ، ایون عیدگاہ کے ادھورے کام کو مکمل کرنے کے حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔عنایت اللہ اسیر نے چترال یونیورسٹی سید آبادمنتقل کرنے پر بات کی ۔ یوتھ کونسلر صہیب عمر نے اقلیتی کوٹہ ضلع بھر کی سطح پر پرکرنے، سکولوں میں ایس ایس ٹی آئی ٹی ٹیچر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ۔جبکہ کونسلر ابوذر نے نہر آٹانی کے باقیماندہ مرمت کا کام مکمل کرنے ، ڈگری کالج کی بس کو ایون تک سٹوڈنٹس کو سہولت دینے کے بارےمیں بات کی ۔

قاضی نے آر ایچ سی میں ماہر نفسیات ڈاکٹرکی تعیناتی کی ضرورت پر زور دیا ۔ تاکہ بڑھتے ہوئےخودکشی کے واقعات میں کمی لائی جا سکے ۔ انہوں نے ارکھاڑ لنک روڈ کی تکمیل، ایون جنالی بیوٹفیکیشن ، امتیاز علی نے آر ایچ سی میں ایکسرے اور الٹراساونڈ مشینوں کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر چترال نے لوگوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا ۔ کہ ہم اپنی بساط کے مطابق لوگوں کو ہر ممکن سہولت دینے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے آر ایچ سی ایون کی حالت کو بہتر بنانے ، ایون کو نیشنل گرڈ سے بجلی دینے ، بیوٹیفیکشن کے تحت جنالی بازار کو خوبصورت بنانے کی یقین دھانی کی ، اور گرلز ڈگری کالج کی عمارت کے حوالے سے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ریاض سے اسفسار کیا ۔ جس پر انہوں نے کہا ۔ کہ ریوائزڈ کام ہوچکا ہے ۔ انشا ء اللہ 2022 میں کام اسٹارٹ ہو گا ۔

 

ڈی سی نے دوباژ پوسٹ پر سیاحوں کیلئے لیویز کے واش رومز کی سہولت فراہم کرنے کے احکامات دیے ۔انہوں نے کام ناقص کرنے اور عدم دلچسپ ٹھیکہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کے سلسلے میں اے سی چترال کو احکامات دیے ۔ ، انہوں نے کمپیوٹر لیب کیلئے ایس ایس ٹی آئی ٹی ٹیچر کا کیس ایجوکیشن کی طرف سے اٹھانے کی بات کی ۔ اور کہا کہ ہم اس کو آگے کریں گے ۔ انہوں نے ایون تھوڑیاندہ ، موڑدہ میں دریائے چترال کے کٹاو سے متاثرہ زمینات کو بچانے کیلیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے اے سی چترال کو آر ایچ سی ایون کی وزٹ کرنے اور ہسپتال میں سہولیات کی کمی سےمتعلق انفارمیشن حاصل کرنے کی ہدایت کی ۔انہو ں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کو اپنی سکیمیں بہتر بنانے کے احکامات دیے ۔

 

ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایت پر من مانی کرایہ لینے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر و ایون پولیس کو ہدایت کی ۔ اسی طرح منشیات کی روک تھام ، غیر معیاری اشیاء کے خلاف کروائی کے حوالے سے ڈی ایس پی سرکل ایون احسان اللہ نے بات کرتےہوئےکہا ۔ کہ منشیات کے تدارک کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں ۔ تاہم عوام کے تعاون کے بغیر اس کا تدارک ممکن نہیں ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔ کہ تمام شہر کی صفائی حکومت کے بس کی بات نہیں ۔ صفائی کیلئے ہر ایک شہری کو اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا ۔ ڈی ایف سی فیاض نے کہا ۔ کہ ایون کے لوگوں کیلئے خوشی کی بات ہے ۔ کہ یہاں گندم پسائی کیلئےپلانٹ لگ چکاہے ۔ جس سے عوام کو گھر کی دہلیز پر آٹا دستیاب ہو گا ۔کھلی کچہری کے اختتام پر ڈی سی چترال اور اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کے لان میں محکمہ فارسٹ کی طرف سے پیش کردہ پودے لگائے ۔

chitraltimes dc chitral lower ayun khule kachehre dc anwarul haq chitraltimes dc chitral lower ayun khule kachehre dc anwarul haq1 chitraltimes dc chitral lower ayun khule kachehre dc anwarul haq2

chitraltimes dc chitral lower ayun khule kachehre


شیئر کریں: