Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق آگاہی کا عالمی مہینہ کی مناسبت سے بونی اپر چترال میں تقریب

Posted on
شیئر کریں:

ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق آگاہی کا عالمی مہینہ  کی مناسبت سے بونی اپر چترال میں تقریب

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) محکمہ صحت اپرچترال کے زیر اہتمام یونیسف کی تعاون سے ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی میں ماں کے دودھ کی افادیت سےمتعلق آگاہی کا عالمی مہینہ اگست کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب منعقدہویی،
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردارحکیم ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال ڈاکٹر ارشاد احمد،پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر اپرچترال ڈاکٹر ضیاء اللہ ، ٹی ایم او مستوج امین اللہ ، ڈاکٹر نسیم ، ڈاکٹر سہیل اور ہسپتال کے جملہ سٹاف سمیت کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو ڈاکٹر فضل محبوب نےمہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے تقریب کی اغراض و مقاصد بیان کی ۔
قاری احسان الحق وفا نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی،نیوٹریشن اسسٹنٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی صائمہ بی بی نے بچے کے لئے ماں کی دودہ کی افادیت پر روشنی ڈالی اور ماں کی دودھ کو بچے کے لیے ہر صورت ضروری قرار دیکر زور دیا کہ ماں کی دودھ کا متبادل کوئی بھی خوراک یا بازار سے خریدا ہوا دودھ نہیں۔ اس میں قدرت کی طرف سے ہر وہ اجزا شامل ہیں جو بچے کی ضرورت کو پوری کرتے ہیں۔

اوراسلامی نقطہ نظر سے ماں کی دودھ کم ازکم دو سال بچے کے لیے انتھائی ضروری اور متوازن خوراک ہے ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال ، چیرمین تحصیل مستوج اوراسٹنٹ کمشنر نےبھی ماں کے دودھ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آخر میں کوآرڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو ڈاکٹر فضل محبوب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
اور ماں کے دودھ کے افادیت کے بارے میں آگاہی واک کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہوا
اس سے پہلے ڈی ایچ او آفس میں ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس میں ایم ایس ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی جناب ڈاکٹر فرمان ولی خان صاحب تحصیل خطیب جناب فصیح الرحمن صاحب کوآرڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو جناب ڈاکٹر فضل محبوب صاحب کوآرڈینیٹر پبلک ہیلتھ جناب ڈاکٹر ضیاء اللہ صاحب سمیت متعلقہ سٹاف نے شرکت کی
اور ماں کے دودھ کی افادیت کے آگاہی کو تمام گھرانوں تک پہچانے کا عزم کیا

chitraltimes mother feeding month upper chitral chitraltimes mother feeding month upper chitral1 chitraltimes mother feeding month upper chitral2 chitraltimes mother feeding month upper chitral3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64206