Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

برطرف ملازمین کیس؛ گریڈ 7 تک کے ملازمین کوبحال کیا جا ئیگا،جبکہ گریڈ17تک ملازمین کا ٹیسٹ لیا جائیگا

شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ)وزیرِ اعظم عمران خان نے برطرف کیئے گئے گریڈ ایک سے 7 تک کے ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔یہ بات سپریم کورٹ آف پاکستان میں بر طرف ملازمین کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ہدایات لے کر عدالتِ عالیہ کو بتائی ہے۔اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو آگاہ کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے برطرف سرکاری ملازمین سے متعلق 3 ہدایات دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے حکم دیا ہے کہ گریڈ 1 سے 7 کے ملازمین کو بحال کیا جائے، جبکہ 8 سے 17 گریڈ کے ملازمین کا ایف پی ایس سی ٹیسٹ لیاجائے۔اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو بتایا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن 3 ماہ میں ملازمین کے ٹیسٹ کا عمل مکمل کرے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جو ملازمین ٹیسٹ پاس کریں گے انہیں مستقل کر دیا جائے گا، ٹیسٹ کلیئر ہونے تک ملازمین ایڈہاک تصور ہوں گے۔واضح رہے کہ عدالت نے ایکٹ کالعدم قرار دیا تھا جس سے متاثرہ ملازمین کی تعداد 5 ہزار 947 ہے۔عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے کیس کا فیصلہ کل سْنایا جائے گا۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے 16 ہزار برطرف ملازمین کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان ہدایت کی تھی کہ اٹارنی جنرل وزیرِ اعظم کا مو قف بتائیں اور ہدایات لے کر آگاہ کریں کہ ملازمین کے لیے پارلیمنٹ کیا اقدامات کر سکتی ہے؟

براک اوباما بین الاقوامی سروے میں سب سے زیادہ سراہی جانے والی شخصیت قرار،وزیر اعظم عمران خان پسندیدہ شخصیات میں شامل


اسلام آباد(سی ایم لنکس)برطانوی ادارے”یوگوو“ کے عالمی سروے میں سابق امریکی صدر براک اوباما دنیا بھر کی سب سے زیادہ سراہی جانے والی شخصیات میں سرفہرست رہے جبکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ان نمایاں شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں۔دنیا بھر میں مارکیٹ ریسرچ اور اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے والی انٹرنیٹ بیسڈ فرم ”یو گوو“ کی رواں سال کے لئے جاری فہرست یں مشعل اوباما نے مسلسل تیسرے سال بھی دنیا کی سب سے زیادہ سراہی جانے والی خاتون کے طور پر اپنی پوزیشن پر برقرار رکھی ہے۔ گزشتہ سال سے ہر صنف کے لیے سب سے اوپر تین پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔۔براک اوباما نے یہ پوزیشن گزشتہ سال طویل عرصہ تک اس مقام پر رہنے والے بزنس ٹائیکون اورمخیر شخصیت بل گیٹس سے حاصل کی ہے جبکہ بل گیٹس اس فہرست میں مردوں میں دوسرے نمبر پر ہیں جن کے بعد چینی وزیر اعظم ڑی جن پنگ ہیں۔ اداکارہ انجلینا جولی دنیا میں سراہی جانے والی خواتین کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم تیسرینمبر پر ہیں۔اس سال کے سروے میں فہرست مرتب کرنے کے لیے 38 ممالک اورعلاقوں سے 42,000 سے ز یادہ افراد سے رائے لی گئی۔

پاکستان سے انسانی حقوق کی علمبردار ملالہ یوسفزئی اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اس سال درجہ بندی میں اوپر آئی ہیں اور ان کا بالترتیب 9واں اور 10واں نمبر ہے۔مردوں میں ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی 11 ویں سے 7 ویں نمبر پرآ گئے ہیں جبکہ کرسٹیانو رونالڈو چوتھے نمبر پر ہیں۔ خواتین کی فہرست میں اداکاراؤں کا حصہ زیادہ ہے ایماواٹسن اور انجیلنا جولی جیسی ادکاراؤں، گلوکاراؤں اور ٹی وی میزبانوں نے سروے میں 10 پوزیشنز حاصل کی ہیں۔مردوں کی فہرست میں سیاست، کاروبار اور کھیلوں کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات زیادہ ہیں۔ رواں سال درجہ بندی میں پہلے20 نمبرز پر نئی شخصیات کا بھی اضافہ ہوا ہے جن میں امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمیلا ہیرس، بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر، تھائی ریپر لیزا اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن شامل ہیں۔ اس سال کی درجہ بندی میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان، سرمایہ کار وارن بوفے، بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور چینی اداکارائیں لیو یفی اور یانگ می کی ٹاپ 20 میں دوبارہ شامل ہوئے ہیں۔سروے کے نتائج بنیادی طور پر دو سوالوں کے جوابات کو ملا کر اخذ کئے گئے ہیں، ایک تو یہ کہ جواب د ینے والا مجموعی طور پر متعلقہ شخصیت کو سراہتا ہے اور دوسرے یہ کہ کیا متعلقہ شخصیت وہی ہے جس کو جواب دہندہ سب سے زیادہ سراہتا ہے۔ ہر ملک کے حوالے سے نتائج میں اس ملک کی آبادی کے حجم کو بھی اہمیت دی گئی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
56202