Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات جنوری کے آخر میں کرنے کا فیصلہ ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر

شیئر کریں:

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات جنوری کے آخر میں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔این سی او سی کے اجلاس میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات جنوری میں ہوں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تمام صوبوں کی سفارشات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ این سی او سی کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا۔ این سی او سی کے اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ برفباری والے علاقوں میں تعطیلات رہیں گی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن اور کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ این سی او سی کے اجلاس میں تمام اکائیوں سے مشاورت کے بعد موسمِ سرما کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا۔

پاسپورٹ کا حصول اب بے حد آسان، شیخ رشید نے خوشخبری سنا دی


لاہور(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستانیوں کر بڑی خوشخبری سنا دی، اب صرف 24 گھنٹے کے اندر گھر بیٹھے ہی پاسپورٹ مل جائے گا۔شیخ رشید نے ٹوئٹر پر اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈاکٹر نعیم رؤف کا ٹویٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ فاسٹ ٹریک سروس کا استعمال کریں اور 24 گھنٹوں میں گھر بیٹھے پاسپورٹ حاصل کریں۔ڈاکٹر نعیم رؤف کے مطابق فاسٹ ٹریک کے نام سے نئی سروس کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعے اپلائی کرنے کے بعد صرف 24 گھنٹوں میں گھر بیٹھے پاسپورٹ حاصل کیا جا سکے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں میں اس سروس کا ٹرائل بہترین رہا، سروس کے ذریعے 1224 درخواستیں موصول ہوئیں جن کو 24 گھنٹوں میں پاسپورٹ جاری کر دئیے گئے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے مطابق اس سروس سے پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، کوئٹہ اور کراچی کے شہری استفادہ کرسکیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے آئندہ سال سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ای پاسپورٹ کا اقدام انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے جس کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی با آسانی آن لائن درخواستیں دے سکیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
56204