Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے تین ہسپتالوں سمیت صوبےمیں 100 سے زائد ہسپتال مفت صحت سہولیات دے رہے ہیں

شیئر کریں:

پشاور میں 23، سوات 14 اور ایبٹ آباد میں 8 ہسپتال آپریشنل، آئندہ چند دنوں میں یہ تعداد 160 سے زائد ہو جائے گی۔۔۔ترجمان

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں صحت کارڈ پلس پر مفت صحت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ جنوبی اضلاع میں اس کا یکم فروری سے آغاز ہو گا۔ محکمہ صحت کے صحت کارڈ پلس پروگرام کی جانب سے خیبر پختونخوا میں صحت کی مفت سہولیات مہیا کرنے والے ہسپتالوں کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں اس وقت 100 سے زائد ہسپتال صحت کارڈ پلس پر مفت صحت سہولیات فراہم کر رہے ہیں جبکہ کئی ہسپتال چند ضروری محکمانہ کارروائی کے بعد آئندہ کچھ دنوں میں سروسز کا آغاز کریں گے جس کے بعد ہسپتالوں کی یہ تعداد 160 سے زائد ہو جائے گی۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں اس وقت 23 ہسپتال صحت کارڈ پر مفت صحت سہولیات مہیا کر رہے ہیں جبکہ مزید 5 ہسپتالوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ اسی طرح سوات میں 14 ہسپتال آپریشنل ہیں جبکہ ہزارہ ڈویژن کے صدر مقام ایبٹ آباد میں 8 ہسپتال صحت کارڈ پر مفت ہیلتھ سروسز دے رہے ہیں۔ صوبے کے دیگر اضلاع چترال میں 3، اپر دیر میں 2، لوئر دیر میں 8، ملاکنڈ 5، شانگلہ 6، بٹگرام 5، مانسہرہ 4، بونیر 3، ہری پور 2، مردان اور صوابی میں دس دس، نوشہرہ 5 اور چارسدہ میں 4 ہسپتال آپریشنل ہیں جبکہ ان اضلاع کے مزید 21 ہسپتال آئندہ چند دنوں میں آپریشنل ہو جائیں گے۔ یکم فروری سے 7 جنوبی اضلاع میں صحت کارڈ پلس پروگرام کے آغاز کے بعد کوہاٹ اور ہنگو میں پانچ پانچ، کرک میں 2، بنوں 6، لکی مروت 4، ٹانک ایک، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 6 ہسپتال صحت کارڈ پلس پر مفت صحت سہولیات مہیا کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
44946