Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی وزیرکی ایما پر چترال میں کلاس فور اسامیوں پر تقرریاں شفاف نہیں ہوئے،انکوائری کیجائے۔عوامی حلقے

شیئر کریں:

صوبائی وزیرکی ایما پر چترال میں کلاس فور اسامیوں پر تقرریاں شفاف نہیں ہوئے،انکوائری کیجائے۔عوامی حلقے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے عوامی حلقوں نے مختلف سرکاری محکمہ جات میں کلاس فور کی خالی اسامیوں پرتقرریوں میں بے قاعدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان سے فوری طور پر ایکشن لینے اور متعلقہ افسران کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت ضلع اپر چترال میں نو کلاس فور اسامیوں اور اس سے پہلے لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ میں مختلف پوسٹوں پر تقرری میں شفافیت کو یقینی نہیں بنائی گئی جوکہ مبینہ طور پر صوبائی وزیر زراعت محب اللہ کی ایما پر دے دئیے گئے۔ ان کا کہنا تھاکہ ان انٹرویوز کے کئی ماہ بعد کسی کی تقرری عمل میں نہ لاکر تاخیر کرنا کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مقامی ایم پی اے کو ان تقرریوں سے بے خبر رکھنے کے ساتھ ساتھ دوسرے اضلاع سے افراد یہاں لانا پی ٹی آئی حکومت کے لئے باعث بدنامی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان تمام تقرریوں کے حوالے سے انکوائری منعقد کرکے وزیر سے لے کر تقرری کے احکامات جاری کرنے والے افسران تک ان بے قاعدگیوں کے ذمہ داروں کا تعین کرکے اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے جو پی ٹی آئی حکومت کی نیک نامی کو داؤپر لگانے کے درپے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51279