Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

غذر؛ ٹراوٹ کی نسل کشی کوروکنے کیلئے شندوراورپھنڈرکے مقام پربیرئیرلگانے کا مطالبہ

Posted on
شیئر کریں:

غذر(چترال ٹائمزرپورٹ) گزشتہ دن’’کوہ غذر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(نیٹ ورک) کا اہم اجلاس زیر صدارت خان اکبر خان سابق ڈسٹرکٹ کونسلرغذر، گلاغمولی میں منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

اجلاس میں طویل بحث و مباحثے کے بعد’’GBKASKO‘‘نامی تنظیم کے نام کو مکمل طور پر تبدیل کرکے ’’ کوہ غذر آرگنائزیشن نیٹ ورک‘‘ رکھنے اور اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر گوپس پھنڈر کو درخواست گزارنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیااور اس نیٹ ورک کی بائی لاز کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بائی لاز میں علاقائی اہم مقاصد پہلے والی آرگنائزیشن کے ہی برقرار رہیں گے۔نیز اسی رجسٹریشن کو ہی من و عن برقرار رکھا جائے گا۔
اجلاس میں12اپریل کے میٹنگ میں ہونے والی فیصلے کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے گیم واچرز کی درخواستوں کا جانچ پڑتال اور ان کی انٹرویو کو حتمی شکل دے دیا گیا۔انٹر ویو کے تحت10گیم واچرز کو ان کی کوائف کے تحت اہل قرار دیتے ہوئے محکمہ فشریز کے اعلیٰ حکام کو والنٹیئرز طور پر نامزد واچرز کو اتھارٹی لیٹر فراہم کرنے کی سفارش کی گئی۔

اجلاس میں محکمہ فشریز جی بی کے اعلیٰ حکام اور ڈپٹی کمشنر غذر، چیف سیکریٹری جی بی سے مطالبہ کیا گیا کہ غیر قانونی طور پر ٹراؤٹ کی نسل کشی اور سمگلنگ کی روک تھام کی غرض سے پولیس چوکی پھنڈر اور شندور کے مقام پر بیریئر لگا کر گیم واچرز اور پولیس تعیناتی کے لیے اقدامات اٹھایا جائے تو مناسب ہوگی۔اجلاس اس متفقہ قرارداد کے بعد اختتام پذیر ہوا.


شیئر کریں: