Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کورونا کی چوتھی لہر، اپر چترال میں پازیٹیوکیسز کی شرح12 جبکہ لوئیر میں 10فیصد ہے۔محکمہ ہیلتھ

شیئر کریں:

کورونا کی چوتھی لہر، اپر چترال میں پازیٹیوکیسز کی شرح12 جبکہ لوئیر میں 10فیصد ہے۔محکمہ ہیلتھ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال میں بھی کورونا وائرس نے دوبارہ سر اُٹھالیاہے۔ اورحالیہ لہر نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ محکمہ ہیلتھ کے ذمہ داروں کے مطابق لوئر چترال میں مثبت کیسز کی تعداد 184ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح تقریبا 10فیصد ہے ۔


ای پی آئی کوراڈنیٹر ڈاکٹرفرمان نظار کے مطابق لوئرچترال میں اب تک کل 115416 افراد کی ویسکنیشن ہوگئی ہے ۔ جن میں تقریبا 84000افراد کو پہلی خوراک جبکہ باقی کو دوسری خوراک بھی دی گئی ۔انھوں نے بتایا کہ لوئر چترال کے تقریبا پچیس فیصد افراد کی ویکسنیشن مکمل ہوگئی ہے ۔ جبکہ 55فیصد افراد کو پہلی خوراک دی گئی ہے۔ انھوں نے مذید بتایا کہ ویکسینشن کیلئے چودہ ویکسنینش سنٹرقائم کی گئی ہے اور اتنی ہی تعداد میں موبائل ٹیمیں کام کررہی ہے ۔ اور اس کام میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی معاونت بھی شامل ہے۔

اسی طرح اپر چترال میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد تقریبا 180ہے اور مثبت کیسز کی شرح تقریبا 12فیصد ہے ۔ جو ابتک کی سب سے زیادہ شرح ہے ۔ذرائع کے مطابق اپر چترال کے سنوغر، پرواک ، مستوج اور ملحقہ علاقوں میں مثبت کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔


اسی طرح پاکستان میں بھی مثبت کیسز میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے ۔ اور ملک بھر میں پازیٹیو کیسز کی شرح تقریبا 9فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق اختیاط ہی اس وبائی مرض سے بچاو کا واحد زریعہ ہے ۔ اور موجودہ مثبت کیسز کی بڑھنے کی وجہ بھی بے اختیاطی اور ایس او پیز کو نظرانداز کرنا بتائی جارہی ہے ۔

chitraltimes corona confirmed cases chitral lower
chitraltimes corona confirmed cases chitral upper
chitraltimes covid 19 daily cases Pakistan

شیئر کریں: