Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کورونا کی تیسری لہر،اپر چترال انتظامیہ کی اگہی مہم ، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

شیئر کریں:

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر کورونا وائرس کی تیسری لہر سے محفوظ رہنے کے حوالے سے آگاہی مہم کے سلسلے میں شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے مختلف کاروباری مراکز، ٹرانسپورٹرز، اڈہ اور پبلک مقامات کا دورہ کیا اور تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو کورونا SOPsپر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال ارشاد حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔


انہوں نے کہا کہ ماسک کے استعمال کو ہر حال میں یقینی بنائیں ، رش والی جگہوں میں جانے سے گریز کریں، آپس میں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور سنیٹائزر کے استعمال کو اپنے روز مرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔مذید برآں انہوں نے رمضان المبارک کی امد کے سلسلے میں اشیاء خوردنوش کی دستیابی اور نرخوں کا بھی جائزہ لیا۔

ac mastuj upper chitral sops checking3
ac mastuj upper chitral sops checking1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47194