Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، زئیت کے مقام پرروڈ کھول دی گئی

شیئر کریں:

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے دیگر ضلعی انتظامی آفیسران اورلائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ساتھ اپر چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہون نے کوراغ اور ذئییت میں سیلاب کی وجہ سے بند شدہ رابطہ سڑکوں کو XEN سی،اینڈ،ڈبلیو ڈویژن اپر چترال کے زریعے ایمرجنسی بنیادوں پر جزوی طور پر بحال کرکے عام امدورفت کے لئے کھول دیئے۔

ڈی سی آفس سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے ریشن جاکر سیلاب متاثرین سے ملا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ریشن میں اپر اور لوور ڈسٹرکٹ کو ملانے والا رابطہ پل کو سیلاب بہاکے لے گیا ہے اور اس کی فوری بحالی کے لئے ڈپٹی کمشنر نے صوبائی حکومت اور آرمی کے ساتھ آئرن پل لگانے کے سلسلے میں مسلسل رابطے میں ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق بعد ازاں انہون نے متعلقہ تحصیلدار کو فوری طور پر متاثرہ گھروں کا وزٹ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کیں تاکہ متاثریں کے ساتھ جلد از جلدمالی امداد کیا جاسکے اور ان تک ریلیف اور فوڈ آئٹمز پہنچایا جاسکے۔ انہون نے فوکس ہیومنیٹرین اسسٹنس کے زمےدران، ٹائیگر فورس کے جوانون اور بلخصوص الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو بحالی کے کاموں میں مدد کرنے پر ان کے خدمات کو سراہا۔ ابتدائی Assessment کے مطابق ریشن میں سیلاب کی وجہ سے کل 13 گھر کلی اور جزوی طور پر متاثر ہوچکے ہیں جس کی مذید تصدیق کے لئے ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے اہلکاراں موقع پر موجود ہیں اور نقصانات کا PDMA کے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق جائزہ لےرہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اپر چترال مصیبت کی اس گھڑی میں اپر چترال کے متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ ہے اور ان تک ہر ممکن سہولیات پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔

DC upper chitral visit flood hit area 4
DC upper chitral visit flood hit area 3
DC upper chitral visit flood hit area 2
dc upper chitral visit floded area

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39525