
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال کا کوروناٹیسٹ پازیٹیوموصول، رخصت پر بھیج دیاگیا۔۔سیشن جج
اپر چترال ( چترال ٹائمز رپوٹ) کورونا کی تیسری لہر اور بڑھتی ہوئی مثبت کیسز کے پیش نظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال عثمان ولی خان کی ہدایت پر اپر چترال کے جوڈیشل افسران و سٹاف کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید زاہد شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت رپورٹ ہوئی ہے ۔ جس کے بعد انھیں رخصت پر بھیج دیا گیا ۔جبکہ دیگر اسٹاف اور وکلا کے ٹیسٹ منفی رپورٹ ہوئے ہیں۔

