Chitral Times

May 6, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کیلئے منظور شدہ گیس پلانٹ کی گلگت منتقلی نا منظور،ایون میں احتجاجی جلسہ

شیئر کریں:


چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) گزشتہ دور حکومت چترال کیلئے منظورکردہ گیس پلانٹ موجودہ حکومت کی طرف سے گلگت منتقل کیا جا رہا ہے جو کہ چترالی عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ۔ گیس پلانٹ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے چترالی عوام کے لیےبہت بڑا منصوبہ تھا۔ 22 ارب کی یہ پروجیکٹ 2016 میں منظور ہوئ ،الکیشن کی وجہ سے یہ پروجیکٹ تاخیر کا شکار رہا اور 2018 کو گیس پلانٹ کی سامان لاہور پہنچ گئے تھے اب زارئع سے معلوم ہوا کہ یہ پلانٹ گلگت منتقل کیا جا رہا ہے۔ چترال کے لیے منظور شدہ گیس پلانٹ کی منتقلی کے خلاف آیون میں آل پارٹیز کی جانب سے منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہ پلانٹ گلگت منتقل کرنا سمجھ سے باہر ہے ۔ انشاء اللہ ہم سیاسی مقاصد سے بالاتر ہو کر اس منصوبہ کو واپس لے کر آئیں گے۔

جلسہ سے پیپلز پارٹی کے محمد رحمن، پی ٹی آئی کے عبد ول صمد صابر، ،جماعت اسلامی کے وجیہ الدین، عبد الولی خان ایڈوکیٹ، ۔مسلم لیگ کے کوثر ایڈوکیٹ، ،جے یو آئی کے قاری جمال عبد الناصر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال کی جنگلات بچانے کیلئے یہ منصوبے رکھے گئے تھے مگر موجودہ حکومت ایک طرف بلین ٹری سونامی کی باتیں کرکے نہیں تھکتی اور دوسری طرف سے اس اہم منصوبوں کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔ مگرچترال کا ہر فرد اس تحریک کا حصہ بن کر اپنی حقوق کی تحفظ اور مسائل کے حل کیلیے جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔انھوں نے اقلیتی امور کے معاون خصوصی وزیرزادہ سے ان منصوبوں کو ختم کرنے کے خلاف عوام کا ساتھ دینے اورمثبت کردار اداکرنے کا مطالبہ کیا۔

ayun protest gas plant chitral3




شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
46117