Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تعلیمی اداروں میں مفت وائی فائی کی فراہمی کے لئے محکمہ انفارمیشن اور PTCL کے درمیان معاہدے پر دستخط

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبر پختونخواکے سرکاری تعلیمی اداروں بشمول یونیورسٹیوں اور کالجوں میں طلبہ کو تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے لئے انٹرنیٹ کی مفت سہولت کی فراہمی کے لئے کے پی اوپن وائی فائی کے نام سے ایک منصوبے پر عملدرآمد کو حتمی شکل دی گئی ہے اس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر پشاور یونیورسٹی اور صوبے کے 25سرکاری کالجوں میں وائی فائی کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی اس منصوبے پر عملی کام کا آغاز کرنے کے لئے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکشن لمیٹد پی ٹی سی ایل کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے جس کے تحت پی ٹی سی ایل صوبے کے ان تعلیمی اداروں میں فری وائی فائی کی فراہمی کے لئے بطور کنڈیکٹر منصوبے کو مقررہ وقت کے اندر عملی شکل دینے کا ذمہ دار ہوگا جس میں ہارڈوئیر کی خریداری ، ضروری تنصیبات، انٹرنیٹ بیڈودھ وغیرہ شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ کے پی اوپن وائی فائی منصوبے پر عمل درآمد کا کنٹریکٹ ایک مسابقاتی عمل کے تحت پی ٹی سی ایل کو دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب پشاور میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سینئر وزیر برائے انفامیشن ٹیکنالوجی شہرام تراکئی تھے۔ سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا محمد داؤد خان اور پی ٹی سی ایل ڈیجیٹیل سروس کے چیف عادل رشید کے علاوہ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی سی ایل کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے اپنے خطاب میں سینئر صوبائی وزیر نے تعلیمی اداروں میں فری وائی فائی کی فراہمی کے منصوبے کو طلبہ کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے ، ان کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمار اثاثہ اور پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا محور ہیں اور پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی حکومت انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فرہم کرے انہیں بااختیار بنانے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھارہی ہے اور تعلیمی اداروں میں فری انٹرنیٹ سہولت کی فراہمی ان ہی اقدامات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ عصر حاضر میں انفارمیشن انڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی کو قومی ترقی کیلئے ناگزیر اور روزمرہ زندگی کی بنیادی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کو حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثراور بہتر استعمال کے ذریعے صوبے کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے ،ان کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے جو صوبے کو انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک نئی جہت دینے کے تحت نئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ اس منصوبے سے صرف پشاور یونیورسٹی اور ملحقہ دیگر تعلیمی اداروں کے 55ہزار طلبہ ء مستفید ہونگے ۔ انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا آئی ٹی کو صوبے میں ای گورننس کے فروغ کے لئے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن سے سرکاری محکموں کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ۔ملک میں کمیونیکیشن کے شعبے میں پی ٹی سی ایل کے خدمات اور کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے صوبائی وزیرنے کہاکہ پی ٹی سی ایل نے گزشتہ چند سالوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پی ٹی سی ایل صوبائی حکومت کی توقعات اور معیار پر پوری اترے گی ۔انہوں نے پی ٹی سی ایل اور محکمہ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کی بروقت تکمیل اور ان تعلیمی اداروں میں اس سہولت کی فراہمی کو مقررہ مدت کے اندر اندر یقینی بنانے کے لئے مناسب اقدامات اٹھائیں۔تقریب سے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد داؤد او ر پی ٹی سی ایل ڈیجیٹل سروس کے چیف عادل رشید اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا آخر میں پی ٹی سی ایل اور محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلقہ حکام نے معاہدے پر دستخط کیے ۔
دریں اثنا صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم غریب عوام کے بچوں کو جدید دور سے ہم آہنگ معیاری تعلیم کی فراہمی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ غریب کا بچہ بھی مقابلے کی دوڑ میں ایلیٹ کلاس کا مقابلہ کرسکے اس مقصد کے لیے صوبے کے تمام ہائی اور ہایئر سیکنڈری سکولوں میں جدید ترین آئی ٹی لیب بنائے جارہے ہیں ۔وہ گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول کٹہ خٹ میں کمپیوٹر لیب کے افتتاح کے موقع پر طالب علموں اور علاقے کے لوگوں سے بات چیت کررہے تھے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمردان اعجاز علی ،اے ڈی اوز ابضار خان اور خالد خان کے علاوہ ضلع کونسل کے ارکان وقار خان، شیر بہادر خان ،شاہد باچہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ڈی ای او اعجاز علی نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ضلع مردان میں 55 مردانہ ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں کمپیوٹر لیبزقائم کیے جاچکے ہیں جبکہ 87 مزید بنائے جائیں گے ۔محمد عاطف خان لیبارٹری میں کمپیوٹر سیکھنے والے بچوں سے بات چیت کی اور ان کی مہارت سے متاثر ہوئے ۔اُنہوں نے کہا کہ ان بچوں میں سے اکثر پہلی بار کمپیوٹر استعمال کررہے ہیں اور چند ہی دنوں میں وہ کافی حد تک اس کا استعمال سیکھ چکے ہیں جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ہمارے بچوں کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں ہائی اور ہایئر سیکنڈری سکولوں میں کمپیوٹرلیبارٹریاں قائم کی جارہی ہیں تاکہ سرکاری سکولوں میں بچے جدید دور کی اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اُٹھا سکیں ۔۔بعد ازاں دوبئی اڈہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا کہ عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ہماری حکومت سے پہلے صوبے میں امن وامان کی حالت ایسی تھی کہ دہشت گردی عروج پر تھی جبکہ ڈاکوؤں اور رہزنوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا تھا ۔نوکریاں ،تھانے اور پٹوار خانے بکتے تھے اور لوگ بھتہ خوروں کے رحم وکرم پر تھے ۔کرپشن ہر شعبہ زندگی میں رچ بس چکی تھی ۔ ہماری حکومت نے پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا اور عوامی مفاد میں ایسی قانون سازی کی کہ سرکاری ادارے عوام کے سامنے جوابدہ بن گئے ہیں ۔بھرتیوں میں کرپشن کا خاتمہ کردیا گیا اور خالص اور صلاحیت کی بنیاد پر نوکریاں فراہم کی گئیں اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار غریب اور کو ئی سفارش نہ رکھنے والے بھی اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیے گئے ۔محمد عاطف خان نے کہا کہ ماضی میں کرپشن اتنی زیادہ تھی کہ سائیکل پر آنے والے ایم پی اے ،ایم این اے اور وزیر لینڈ کروزروں میں پھرنے لگے ۔یہ عناصر ایک بار پھر تماشہ لگانے نکلے ہیں لیکن عوام ان کو بخوبی جان چکے ہیں ۔مستقبل پی ٹی آئی کا ہے اور اگلے الیکشن میں عوام عمران خان کو ہی ملک کا وزیر اعظم بنایءں گے جو عوام کے اُمنگوں کو پورا کریں گے ۔لٹیروں کا احتساب ہوگا اور حقدار کو اس کا حق ملے گا ۔اُنہوں نے کہا کہ اس حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کا مکمل کئے گئے ہیں ۔اجتماع سے قومی اسمبلی کے رکن مجاہد خان اور حامد زمان نے بھی خطاب کیا ۔

Khyber Pakhtunkhwa Senior Minister for Health Shahram Khan Tarakai signing MoU


شیئر کریں: