
چیپس کے زیر اہتمام اپر چترال میں گرین پاکستان پلانٹیشن مہم کا آغاز کردیا گیا
اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ماحولیات کی تحفظ کیلئے کام کرنے والی ارگنائزیشن چیپس کے زیراہتمام گرین پاکستان پلانٹیشین مہم کا آغاز کردیا گیا، افتتاحی تقریب گورنمنٹ ٹیکنکل اینڈ ووکیشنل کالج خندان بونی میں ہوا ۔ جہاں ایک تقریب کے بعد پرنسپل کالج ہذاو دیگر لیکچررز نے پودا لگا کر مہم کا افتتا ح کردیا۔ اسی طرح گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جنالی کوچ اپر چترال کے احاطے میں بھی پرنسپل کے ہمراہ پودے لگائے گئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیپس کے چیئرمین جعفر دوست نےبتایا کہ اس مہم کیلئے خوبانی کے پودے ان کی والدہ محترمہ نے فراہم کی تھی ۔انھوں نے تمام والدین سے اپیل کی کہ وہ کم ازکم اپنے بچوں کے نام پر ایک ایک پودے لگائیں ۔ اور ایکوسسٹم کو بچانے میں ہمارا ساتھ دیں۔بعد ازاں چارویلاندہ بونی میں بھی پلانٹیشن کا آغاز کردیا گیا۔





