Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کم کرنے کے خلاف صوبائی اسمبلی میں قرار داد منظور

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال سے ممبر صوبائی اسمبلی سلیم خان نے پیر کے دن صوبائی اسمبلی میں ایک قرار داد پیش کی جس کو ہاوس نے پاس کرلیا ۔ سلیم خان نے قرار داد میں استدعا کیا تھا کہ حالیہ مردم شماری کے بعد نئے حلقہ بندیوں کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔جس میں چترال سے صوبائی اسمبلی کی ایک سیٹ کو کم کرکے کسی دوسرے ضلع کو دیا جارہاہے ۔ جوکہ علاقے کے ساتھ انتہائی ناانصافی ہے۔ جس سے چترال کی پسماندگی میں مذید اضافہ ہوگا۔ رقبے کے لحاط سے چترال صوبے کا سب سے بڑا ضلع ہے ۔اور 14850مربع کلومیٹر پر پھیلا علاقہ ہے۔ چترال کے عوام شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ اگر اس طرح ہو ا تو عین ممکن ہے کہ چترال کے عوام آئندہ کے جنرل الیکشن کا بائیکاٹ کریں۔

صوبائی اسمبلی نے قرار داد کو منظور کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے سفارش کی کہ وہ وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان چترال کے جغرافیائی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے دونوں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کو بحال رکھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
6840