Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریری اویر میں پہاڑی تودہ گرنے سے ایک مکان کو نقصان،ایریگشن چینل اور باغات ملبے تلے دب گئے

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے پسماندہ ترین علاقہ ریری اویر کے خیرچوم گاوں میں گزشتہ دن پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے ایک گھر کو نقصان پہنچنے کے ساتھ زرعی زمینات اور باغات ملبے تلے دب گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ پہاڑسرکنے کی وجہ سے پیش آیا۔ اور ساتھ دن کے وقت رونما ہونے کی بنا پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم علاقے کی واحد ایریگشن چینل مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ دوبارہ پہاڑکے سرکنے کے خدشے کے پیش نظر خیرچوم کے دو سرکاری سکولز بھی وقتی طور پر بند کردئے گئے ہیں۔ متاثرہ علاقے کے عوام نے آبپاشی نہر کی جلد بحالی کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ امداد کی اپیل کی ہیں۔

Kharchom lot owir upper chitral4
Kharchom lot owir upper chitral5 1
Kharchom lot owir upper chitral3
Kharchom lot owir upper chitral1
Kharchom lot owir upper chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
45716