Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نیشنل کونسل کے صدر کا دورہ بروغل، مختلف منصوبوں‌کا افتتاح

Posted on
شیئر کریں:

بروغل (چترال ٹائمزرپورٹ)صدر اسماعیلی کونسل فار پاکستان نے گزشتہ دنوں بروغل کے دور آفتادہ علاقے کا دورہ کیا دورے کے دوراں انہوں نے اے کے ڈی این کے مختلف ذیلی اداروں کی جانب سے ان علاقوں میں تعمیر کئے گئے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا جس میں AKAH کے پروجیکٹس خاص طور پر قابل ذگر ہیں۔
حافظ شیر علی اسماعیلی نیشنل کونسل کے پہلے صدر ہیں جو اپنا منصب سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے بروغل جیسے دور افتادہ علاقے کا دورہ کیا۔علاقے کے لوگوں نے مسائل سے ان کو آگاہ کیا جن میں تعلیم، صحت کی سہولیات کا فقدان سرفہرست ہے۔ ساتھ ہی آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کی کوششوں کو سراہا۔ جس نے پورے بروغل وادی کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا ہے جس میں لشکر گاز، گرل، چلمر آباد، میدان، کچ، چیکار، عرقاؤن، پیچ اوچ، کوئے، جنگل اور کشمان جا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لشکار واز میں کمیونٹی ریسورس سینٹر، پانچ گیسٹ ہاؤس، پولو گراونڈ، سٹیڈیم اور بارہ اصطبل تعمیر کئے ہیں۔ جس کی بنا پر اس سال بروغل میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے اکیس گروپس قروم بارہ جھیل اور ہندوکش کے خوبصورت برف پوش پہاڑوں کا نظارہ کرنے کے لئے آچکے ہیں۔۔

اس کے ساتھ ہی AKAH نے تفریح اور کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے جو سہولیات فراہم کئے ہیں۔ ان سے سیاحت کو فروغ ملنے کے ساتھ علاقے کی معاشی حالت کی بہتری اور منشیات سے گریز کو بھی فروغ ملے گا۔صدر نیشنل کونسل نے چلمر آباد میں AKAH کی طرف سے تعمیر کردہ گیسٹ ہاؤس اور واٹر سپلائی اسکیم کا بھی افتتاح کیا۔ کمیونٹی ریسورس سینٹر، پولو گراؤنڈاور سٹیڈیم کا دورہ کرکے انتہائی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ علاقے کے لوگوں حکومت سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی اس پسماندہ علاقے کو ترقی دینے کے لئے علاقے کی خوبصورتی کو میڈیا کے ذریعے پوری دنیا کے سامنے پیش کرے۔ تاکہ سیاحوں کی آمد سے علاقے کے باشندوں کی زندگی میں بہتری کے امکانات پیدا ہوجائیں۔
president national council visit broghil chitral 4
president national council visit broghil chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, مضامینTagged
25475