Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انٹرڈسٹرکٹ انڈر21 گیمزٹرائلز 4مارچ سے لوئراوراپرچترال میں ہونگے۔ڈی ایس او

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈائریکٹیوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر انتظام انٹرڈسٹرکٹ انڈر21 گیمزٹرائلز 4مارچ سے شروع ہونگے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چترال فاروق اعظم نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ 4مارچ 2021کو صبح 9بجے گورنمنٹ سینٹنیل ماڈل ہائی سکول گراونڈ چترال میں منعقد ہونگے ۔ جبکہ اپر چترال کیلئے 5مارچ کو گہلی فٹ بال گراونڈ بونی میں ہونگے۔ انھوں نے بتایا کہ کھیل میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 2021یا اس کے بعد ہے وہ ٹرائلز میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ڈی ایس او نے مذید بتایا کہ ٹرائلز میں ہاکی، بیڈ منٹن ، جوڈوکراٹے، تائیکونڈو، ریسلنگ، باسکٹ بال، جمناسٹک، واشو،ویٹ لیفٹنگ شامل ہیں۔


شیئر کریں: