Chitral Times

May 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کورونا ویکسینیشن کیلئے بزرگ شہریوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا۔ تیمور جھگڑا

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا سے بھی بزرگ شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے لیے لیے رجسٹریشن کا آغاز آج پیر کے روز سے ہوگیا ہے۔ صوبے بھر میں ویکسینیشن کو زیادہ اور اس عمل کو کو تیز کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان خان جھگڑا نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بزرگ شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا آج سے آغاز ہو گیا۔ 65 سال سے زائد عمر کے شہری 1166 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر رجسٹر ہو سکتے ہیں تاہم انہیں ویکسین لگنے کی تاریخ اور مرکز کے بارے میں ویکسین کی کھیپ ملنے کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ شہری اس ویب سائٹ nims.nadra.gov.com پر جا کر بھی کورونا ویکسینیشن کے لیے اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں نجی شعبہ بھی ویکسین امپورٹ کر رہا ہے جس سے صاحب استطاعت شہری مستفید ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں اب تک 8 اضلاع کے 1216 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ تیمور جھگڑا نے ملک بھر میں ویکسینیشن کے لیے این سی او سی، وفاقی وزراء اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سلطان کی کاوشیں کو سراہا۔ دریں اثناء صوبائی وزیر صحت و خزانہ نے اپنے دفتر میں صوبے میں کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا ڈاکٹر نیاز محمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شاہین آفریدی، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر سلیم اور پاک فوج کے افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبے میں کورونا ویکسینیشن کو زیادہ اور اس عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔

تمام ٹی ایم ایز کی طرف سے خط و کتابت آر ایم او کے ذریعے ہی کی جائے گی۔اکبرایوب


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات اکبر ایوب خان نے ہدایت جاری کی ہے کہ لوکل کونسل بورڈ میں ریجنل میونسپل آفیسر کے دائرہ کار کو مزید مضبوط اور کارآمد بنایا جائے گا اور ہیڈ آفس کی تمام خط و کتابت آر ایم او کے ذریعے نچلی سطح کے دفاتر تک پہنچا ئی جائے گی۔ اسی طرح تمام ٹی ایم ایز کی طرف سے جو بھی خط و کتابت ہیڈ آفس آئے گی وہ بھی آر ایم او کے ذریعے ہی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے کے آر ایم اوز کی کارکردگی اور دائرہ کار کو بڑھانے کے حوالے سے ا پنے پشاور دفترمیں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خضرحیات، ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ یاسر قیوم کے علاوہ تمام آر ایم اوز بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے سیکرٹری ایل سی بی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام آر ایم اوزکے لیے ڈویژنل سطح پر دفاتر بنائے جائیں اور ان کے درپیش مسائل خصوصا گاڑیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ تمام افسران اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا سکیں اکبر ایوب خان نے آر ایم اوز کو ہدایات کی کے ڈویژنل سطح پر خالی آسامیوں پر جلد ازجلد میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جائیں تاکہ عوام کو سہولیات کے ساتھ ساتھ روزگاربھی مل سکے انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری میونسپل سروسز کی فراہمی ہے اور اس کو پورا کرنے کے لئے تمام آر ایم اوز کو اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ لوگوں کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مل سکیں۔

KP Minister Local Govt meetin tmos

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
45471