Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیڈوکے22افسروں کی ترقی وتعیناتیوں کے احکامات جاری

شیئر کریں:

انجینئرمقصودانورگریڈ20،جوادحیدرگریڈ19اور12افسران کی گریڈ18میں ترقی


8افسران کو گریڈ17میں ترقی دیکر ان کی مختلف عہدوں پر تعیناتی کردی گئی،اعلامیہ جاری


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو)میں گریڈ17سے 20کے22افسروں کو اگلے گریڈزمیں ترقی دے کرمختلف عہدوں پر تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔اس سلسلے میں جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق پیڈوسلیکشن اینڈپروموشن بورڈ کی سفارش پر گریڈ19کے سینئرآفیسرانجینئرمقصودانورخان کو گریڈ20میں ترقی دے کر چیف انجینئراواینڈ ایم اور گریڈ18کے آفیسرانجینئرجوادحیدرکوگریڈ19میں ترقی دے کرڈائریکٹراواینڈایم ہیڈآفس تعینات کردیا گیاہے۔گریڈ17میں خدمات سرانجام دینے والے 12افسران کوگریڈ18میں ترقی دے دی گئی جن میں انجینئرفواداحمد،انجینئرسید نبی،انجینئرجنید اقبال،انجینئرنبیل صمد،انجینئرسیدعزیزاحمد،انجینئرقمرضیاء،انجینئرعنایت الرحمان،انجینئرآصف خان،انجینئرثاقب مشتاق،انجینئرسید حبیب اللہ شاہ،انجینئرگل زلی اورسینئرایڈمن آفیسرمحمد ادریس خٹک شامل ہیں جبکہ گریڈ18کے سعیدالحق کوریزیڈنٹ انجینئر(اواینڈایم) مچئی پاورپلانٹ تعینات کردیا گیاہے۔اسی طرح گریڈ16میں شامل 8افسران جن میں الطاف اللہ،اصغررحمان،اکمل خان،محمدشفیق،محمد ابرار،شیرمحمد،انعام علی شاہ اورعمران خان کو گریڈ17میں ترقی دے کرادارہ میں مختلف عہدوں پر تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
44006