Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بی آر ٹی موبائل ایب کا اجرا، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے افتتاح کیا

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی دارلحکومت پشاور میں قائم بی آر ٹی منصوبہ حکومت خیبر پختونخوا کا ایک کامیاب پراجیکٹ ہے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے بی آرٹی پشاور کی جانب سے بنائی گئی موبائل ایپلیکیشن زو پشاور کا افتتاح کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد ٹرانس پشاور کے مرکزی دفترمیں کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر، ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر خان، محکمہ ٹرانسپورٹ حکام بھی تقریب کا حصہ رہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی پشاور بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک بہترین سفری سہولت ہے اور پاکستان کی پہلی تھرڈ جینیریشن بی آرٹی جس میں پہلی بارہائبریڈ بسیں متعارف کروائی گئیں۔بی آر ٹی خیبر پختونخوا میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ سروس کے آغاز سے اب تک کم وبیش 6لاکھ سے زائد زو کارڈ ز تقسیم کئے گئے جن میں 4لاکھ کے قریب مفت زو کارڈ شامل ہیں اور اب تک 80لاکھ سے زائد مسافر اس پر سفر کرچکے ہیں۔ موجودہ دور کی ضرورت کے پیش نظر ٹرانس پشاور کی جانب سے عوام کے وسیع تر مفاد اور انکو مزید سہولت سے آراستہ کرنے کہ لئے خصوصی موبائل ایپلیکشن زو پشاور بنائی گئی۔بی آر ٹی ٹیم اس موبائل ایپلیکیشن بنانے پر مبارک باد کی مستحق ہے۔اس صارف دوست موبائل ایپلیکشن کے ذریعے مسافر بی آر ٹی میں اپنا سفر مزید آسان بنا سکیں گے۔اس ایپلیکیشن کی نمایاں خصوصیات میں سفر پلان کرنے کی سہولت، بسوں کی آمد ورفت کے اوقات کار، سفر اور ریچارج ہسٹری، کرائے کی ادائیگی،کرائے کی کٹوتی پر ایس ایم ایس، بذ ریعہ ایزی پیسہ با آسانی بیلنس ڈلوانے کی سہولت سمیت دیگر خصوصیات شامل ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ ایسے تمام مسافر جو زو کارڈ نہیں خریدنا چاہتے زو پشاور موبائل ایپلیکیشن انکے لئے بھی بے ہد کارآمد ہے، مزید کورونا وائرس سے ممکنہ بچاو اور پھیلاؤ کے حوالے سے بھی زو پشاور موبائل ایپلیکیشن کلیدی کردار ادا کرے گی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ میری پشاور کے تمام شہریوں سے گذارش ہے کہ زو پشاور موبائل ایپلیکیشن کا استعمال کریں اور بی آر ٹی سسٹم سے مزید مستفید ہوں۔

brt peshawar


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
44008