
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال تبدیل ،سونیا شمروز خان پہلی خاتون ڈی پی اوچترال تعینات
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈی پی او لوئیر چترال عبد الحی خان چترال سے تبدیل ہوگئے ہیں ان کی جگہ سونیا شمروز خان (پی ایس پی ٰ) BS-18 ڈی پی او لوئرچترال تعینات ہوئی ہیں۔ سونیا شمروز پہلی خاتون ہیں جنھیں چترال میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق اس کے پیش رو عبد الحی خان کو سی پی او پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ یادرہے کہ سونیا شمروز کا تعلق ابیٹ آباد سے ہے ۔
