Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ کپ پولوٹورنامنٹ اختتام پذیر، چترال سکاوٹس ٹیم نے دوسری بارٹائٹل اپنے نام کرلی

شیئر کریں:

چترال (ظہیرالدین سے ) چترال سکاوٹس نے چترال لیویز کو میں دو کے مقابلے میں 9گولوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ کے فاتح قرار پائے جوکہ بدھ کے روز چترال کی تاریخی پولو گراونڈ میں کھیلا گیا جس میں ایک اندازے کے مطابق 40ہزار سے ذیادہ تماشائیوں نے میچ دیکھا۔

16جون سے جاری اس ٹورنامنٹ میں لویر اور اپر چترال کے دونوں اضلاع سے 71ٹیموں نے حصہ لیا۔ چترال سکاوٹس کے ضیا ء نے میچ شروع ہونے کے تیس سیکنڈ بعد مرکزمسجد سائیڈ سے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جس کے بعد انہوں نے یکے بعد دو گول اور کرکے ہیٹ ٹرک کردی جبکہ پہلی ہاف کے احتتام پر سکور بورڈ کی پوزیشن چترال سکاوٹس 5اور چترال لیویز 1گول تھی۔ چترال لیویز نے میچ کے آخر تک حوصلہ نہیں ہارا اور اسکور کا ذیادہ فرق ہونے کے باوجود مدمقابل پر تابڑ توڑ حملہ کیا لیکن فارورڈ لائن کی کمزور ی کی وجہ سے گول اسکور کرنے میں ناکام ہوئے۔ مجموعی طور پر ایک سنسنی خیز میچ شائقین کو دیکھنے کو ملاجس میں پولوگراونڈ میدان جنگ کا سماں پیش کررہا تھا۔ ہاف ٹائم کے بعد چترال لیویز نے ایک اور چترال سکاوٹس نے چار گول مزید اسکور کیا۔چترال سکاوٹس لیفٹننٹ کرنل خرم، اسرار، شاہ جی، حمزہ، معراج اور ضیاء پر مشتمل تھاجبکہ چترال لیویز میں اظہار علی، فیروز، عرفان، شاہ ولی، عبدالسلام اور عزیز شامل تھے۔ چترال لیویز کے ٹیم کپتان اظہار علی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ اپنے خطاب میں انہوں نے پولو کے کھیل کو چترال میں سیاحت کی ترقی کے لئے ایک انمول ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ ایک روایتی کھیل ہونے کے ساتھ ساتھ چترال کی پہچان کا بھی ذریعہ ہے اورشندور پولو فیسٹول میں دنیابھر سے سیاح کھنچے چلے آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت نے اپنی مشکلات کے باجود پولوکے فروع اور اس کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ جشن شندور کے بعد گولین وادی میں اس نوعیت کا ایونٹ منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے پولو کی ترقی میں چترال سکاوٹس، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی کوبھی سراہا۔

اس موقع پر پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ بھی موجود تھے۔ کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین، ڈی سی لویر چترال خورشید عالم محسود، ڈی سی اپر چترال شاہ سعود، ڈی پی او فرقان بلال نے کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ کے منتظمین میں انعامات تقسیم کئے۔ میچ شروع ہونے سے پہلے پولو کوچ صوبیدار (ریٹائرڈ) محمد ایاز نے چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین کو گیند پیش کیا جس نے بال گراونڈ میں پھینک کر میچ کاباقاعدہ افتتاح کیا۔

اس سے قبل منشیات کے خلاف عالمی دن کے مناسبت سے سول سوسائٹی کی طرف سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پولو ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندر الملک اور جنرل سیکرٹری معیز الدین بہرام نے ٹورنامنٹ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ٹورمنٹ کے دوران کمنٹری اور اعلانات کرنے کے فرائض انجام دینے پر سینئر کمنٹیٹر اقبال الدین سحر اور ان کے ساتھیوں شیر اکبر صبا اور اشرف حسین کو بھی انعامات دے دئیے گئے۔
district cup polo tournamnet chitral 8

chitral polo azhar ali leaves

district cup polo tournamnet chitral 7

district cup polo tournamnet chitral 6

district cup polo tournamnet chitral 5

district cup polo tournamnet chitral 4

district cup polo tournamnet chitral 2

district cup polo tournamnet chitral 10
chitral polo tournamnent 2

chitral polo tournamnent 1
chitral polo tournamnet 2

chitral polo tournamnet 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
23347