Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سی ڈی ایل ڈی فیز ٹو میں یورپین یونین سیاحت ودیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہے۔ وزیرتعلیم

شیئر کریں:


صوبے کی تمام 4209 ویلج کونسلز کے دفاتر کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔ اکبر ایوب خان
یورپین یونین بینک خیبر پختونخوا کے میگا ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے۔ یورپین یونین وفد


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیر تعلیم خیبرپختونخوا شہرام خان ترکئی نے کہا کہ پاکستان کی بہتر ہوتی ہوئی معاشی صورتحال اور کے پی – سی ڈی ایل ڈی پروگرام فیز ون کے کامیاب انعقاد کے بعد یورپین یونین کے پی – سی ڈی آئی ڈی فیس ٹو پروگرام میں سیاحت،تعلیم اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات یورپین یونین کی سفیر انڈرولا کمینا را سے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ اجلاس کے دیگر شرکاء میں وزیر بلدیات خیبر پختونخوا اکبر ایوب خان، صوبائی سیکرٹری تعلیم اور بلدیات کے علاوہ یورپین یونین کے اعلی وفد کے اراکین شامل تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہرام خان ترکئی نے کہا کہ صوبے میں موجودہ سکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے ساتھ اساتذہ کو جدید ٹریننگ دینے کے منصوبہ پربھی کام کر رہے ہیں تاکہ اساتذہ دور حاضر کی جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی رکھتے ہوئے اپنی خدمات زیادہ بہتر طریقے سے سرانجام دے سکیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات خیبر پختونخوا اکبر ایوب خان نے کہا کہ صوبے کی تمام 4209 ویلیج کونسلز کے دفاتر کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں اور یہ منصوبہ بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزرا نے مذکورہ سفیر کو خیبر پختونخوا میں سیاحت، توانائی، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے آگاہ کیا۔ انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات اور تعاون فراہم کرے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
43312