Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہواستارو کیلئے اسٹیل پل کے بجائے پرانی سڑک کو کشادہ کرنے پراتفاق،دھرنا ختم

شیئر کریں:

تورکہو(نمائندہ چترال ٹائمز ) جمعہ کے روز تورکھو میں جاری دھرنے میں سے ایک منتخب ٹیم جس میں تقریباً 50 افراد شامل تھے متاثرہ استارو پل کا دورہ کیا اس دوران انتظامیہ کے حکام بھی موقع پر موجود تھے طویل مذاکرات کے بعد اس فیصلے پر اتفاق ھوا کہ اس وقت اسٹیل پل لگانا مشکل ہے کیونکہ جگہ ہموار نہیں ہے۔جبکہ گزشتہ دن پاک آرمی کے ذمہ دار بھی سائیڈ وزٹ کئے تھے۔

ذرائع کے مطابق استارو کیلئے اسٹیل پل کا بندوبست ھوا ھےتاہم اسکو لگانے میں کافی عرصہ لگ سکتا ہے ۔لہذا اس کے متبادل پرانی سڑک کو کشادہ کرکے کم ازکم چھ سات فٹ مزید چوڑا کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کو بحال کیا جاسکے ۔

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوچ شاہ عدنان اورسی اینڈ ڈبلیو کے ذمہ دار موجود تھے۔ذرائع کے مطابق کل سے کام کا اعازھو گا اور پل پر بھی کام بدستور جاری رہے گا ۔

اس موقع پر موجود عمائدین نے اس مہم میں تورکھو اور تریچ کے عوام کے ساتھ دینے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

دریں اثنا علاقے کی معروف سوشل ایکٹویسٹ ذاکر محمد زخمی نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ علاقے کے عوام وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ کے انتہائی مشکور ہیں کہ انھوں نے خصوصی دلچسپی لیکر علاقے کیلئے اسٹیل پل کا بندوبست کیا ہے اور تین دن بعد علاقے کا خود بھی دورہ کرینگے۔ انھوں نے بتایا کہ وزیرزادہ واحد نمائندہ ہے جنھوں نے دھرنے کے شرکاٗ سے مسلسل رابطہ میں رہا اور خصوصی دلچسپی لیکر اسٹیل پل کی منظوری لے لی۔ تاہم ٹیکنیکل ٹیم کے مطابق اسٹیل پل لگانے میں کم از کم پچاس دن لگیں گے ۔ ان کے مطابق پل کیلئے دونوں سائیڈوں پر بیس بنانے کیلئے سمینٹ کنکریٹ کا کام کرنا ہوگا جس کیلئے کافی ٹائم درکار ہے۔ جس پر علاقے کے عوا م نے پرانی سڑک کو کشادہ کرنے پر اتفاق کئے ۔ اوروزیرزادہ کل سے کام شروع کروانے کا وعدہ کیا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ دھرنے کے شرکا نے انتظامیہ اور وزیرزادہ کی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا وقتی طور پر ختم کرکے پرآمن منتشر ہوگئے ۔

shagram protest chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
43297