Chitral Times

Mar 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

شیئر کریں:

ڈی آئی خان کی اقلیتی کمیونٹی کے مذہبی پیشوا میں معاوضے کے چیکس تقسیم۔ معاون خصوصی
ڈی آ ئی خان میں ہندو مندر کی تعمیر نو کے لئے 60لاکھ روپے منظور۔ وزیر زادہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں ہندو کمیونٹی کے شمشان گھاٹ کے لئے 45لاکھ روپے اور اراضی کی منظوری۔ وزیر زادہ


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر کے اضلاع میں اقلیتی کمیونٹی کی ترقی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں وزیر زادہ نے گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں ہندو کمیونٹی کے مندر کی تعمیر نو کے لئے 60لاکھ جبکہ شمشان گھاٹ کے لئے 45لاکھ روپے کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برادری خوش ہے اور ان کو مکمل مذہبی آزادی ہے جبکہ اس کے برعکس ہندوستان میں اقلیتوں کو کوئی آزادی حاصل نہیں جس پر پاکستان کی اقلیتی کمیونٹی میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمشان گھاٹ کی تعمیر سے اب یہاں کی اقلیتی کمیونٹی کو اپنے پیاروں کی آخری رسومات ادا کرنے میں سہولت میسر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک روزہ خصوصی دورے کے موقع پر کیا ہے۔ دورے کے موقع پر وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، اپوزیشن اقلیتی ایم پی اے رنجیت سنگھ ودیگر بھی معاون خصوصی کے ہمراہ تھے۔ وزیر زادہ نے ہندو کمیونٹی کے مذہبی تہوار جگرن میں شرکت کی اور ان کے ساتھ گھل مل گئے اور ہندو کمیونٹی کے ساتھ ان کے لنگر میں کھانہ بھی کھایا۔ اس موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان کی اقلیتی برادری نے معاون خصوصی کا ڈی آئی خان آنے پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ کسی اقلیتی وزیر نے یہاں کا دورہ کیا ہے جو کہ ڈی آئی خان کی اقلیتی برادری کے لئے باعث فخر بات ہے، مندر پہنچنے پر اقلیتی کمیونٹی کے لوگوں نے معاون خصوصی پر پھول نچھاور کیے جبکہ ہندو کے مندر پہنچنے پر معاون خصوصی کو اپنا روایتی تلک بھی لگایا۔ بعد ازاں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی رہائشگاہ پر معاون خصوصی نے ہندو اور کرسچن کمیونٹی کے مذہبی پیشوا میں معاوضے کے چیکس بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پرمعاون خصوصی نے اقلیتی برادری کے مسائل بھی سنے اور کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں ہم اقلیتوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام تر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

wazir zada dera visit
wazir zada dera visit and cheque distributed among mimority
wazir zada dera visit and cheque distributed among mimority2

شیئر کریں: