Chitral Times

May 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حفظ و قراٗت کے ضلعی وصوبائی سطح کےمقابلوں کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت خیبر پختونخوا نے37ویں قومی حفظ و قراٗت مقابلے2020میں حصہ لینے کیلئے صوبائی اور ضلعی سطحوں پر مذکورہ مقابلوں کے انعقاد کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں پہلے ضلعی سطح کے حفظ و قراٗت مقابلے31دسمبر 2020سے پہلے مکمل کئے جائیں گے۔ اور تمام دس درجات میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب امید واروں کے نام فوری طور پر محکمے کو بھیج دئیے جائیں گے۔ جبکہ صوبائی سطح کے مقابلے اوقاف آڈیٹوریم چارسدہ روڈ پشاور میں منعقد کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں 13جنوری 2021کو منعقد کئے جائیں گے۔ جس میں صوبے کے تمام اضلاع کے کامیاب امیدوار حصہ لیں گے۔ جبکہ14جنوری 2021 بروز جمعرات کو صوبے کے تمام اضلاع کے کامیاب امیدواروں کے مابین قراٗت مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی اسلام آباد ہر سال قومی سطح پر حفظ قراٗت کے مقابلوں کا اہتمام کر تی ہے۔جس میں ضلعی سطح پر کامیاب ہونے والے امیدوار صوبائی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہوں۔جبکہ صوبائی سطح پر کامیاب امیدوار مذکورہ قومی مقابلوں میں شرکت کرتے ہیں۔ مزید برآں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ کہ مذکورہ مقابلوں میں کسی غیر ملکی امیدوار کو حصہ لینے اجازت دینے کو یقینی بنایا جائے۔ اس امر کا اعلان ایڈمنسٹریٹر اوقاف محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنر کے نام جاری کردہ ایک سرکاری مراسلے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
42276