Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ صحت کو کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے 100 ملین کے فنڈز جاری

Posted on
شیئر کریں:

پیشگی اقدامات، تدارک اور مشتبہ مریضوں کو صحت سہولیات مہیا کرنے میں مدد ملے گی۔
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخوا میں کورونا وباء کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے اور اس سے نمٹنے کے لیے صحت ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پیشگی اقدامات، تدارک اور مشتبہ مریضوں کو صحت سہولیات کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت نے محکمہ صحت کو 100 ملین روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے محکمہ صحت کو فنڈز کے اجراء کی منظوری دی ہے۔ محکمہ صحت صوبے میں کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے بھرپور اقدامات کررہا ہے جس میں صوبے میں صحت ایمرجنسی کا نفاذ، طورخم بارڈر اور پشاور ائیرپورٹ پر اضافی صحت عملے کی تعیناتی اور کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کے لیے علیحدہ ہسپتال مختص کرنا شامل ہیں۔ محکمہ صحت کو صوبے میں وباء سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھانے کے لیے صوبائی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی منظوری کے بعد 100 ملین روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کورونا وائرس کی تشخیص اور دیگر اقدامات کے لیے جدید کٹس اور سہولیات حاصل کرے جس سے اس وائرس کے مشتبہ مریض مستفید ہو سکیں گے۔ اسی طرح کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کے لیے مختص سروسز ہسپتال پشاور میں سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ فنڈز کے اجراء سے صوبے میں کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے تیاریوں اور اس کے تدارک کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اسی طرح پولیس ہسپتال پشاور کو آئیسولیٹڈ ہسپتال نامزد کیا جا چکا ہے جبکہ صوبے میں ائیرپورٹ اور تما م انٹری پوائنٹس پر سکریننگ کے ذریعے مسلسل نگرانی بھی کی جارہی ہے ۔ اسی طرح صوبائی حکومت وفاق کیساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے اور تمام تر صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
31693