Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتخابی فہرستوں میں ووٹ اندراج، منتقلی، اعتراض، حذف اوردرستگی کیلئے 8دن باقی..الیکشن کمیشن

شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شہریوں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ ابتدائی انتخابی فہرستوں میں ووٹ اندراج، منتقلی، اعتراض، حذف اور درستگی کوائف کے فارم جمع کرانے کیلئے صرف 8 دن باقی ہیں۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ووٹرز کے نام جاری پیغام میں شہریوں کو آگاہ گیا ہے کہ وہ ابتدائی انتخابی فہرست میں درج اپنے ووٹ کے کوائف کی اور ڈسپلے سنٹر کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈسپلے سینٹرز پر فارم 15 برائے اندراج و منتقلی ووٹ، فارم 16 اعتراض/حذف ووٹ اور فارم 17 برائے کوائف درستگی جمع کرا سکتے ہیں۔ ڈسپلے سنٹر پر فہرست برائے حذف ووٹ بوجہ فوتگی کا معائنہ بھی کیا جا سکتا ہے جو ایسے ووٹرز کے کوائف پر مشتمل ہے جن کی فوتگی یونین کونسلز میں درج ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابتدائی انتخابی فہرستوں کے معائنہ کیلئے ملک بھر میں 24000 ڈسپلے سنٹرز قائم کئے ہیں۔ ڈسپلے سنٹرز میں فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری 2020 ہے۔ ڈسپلے سنٹرز ہفتہ اور اتوار کے ایام میں کھلے رہیں گے۔ الیکشن کمیشن نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر اپنے ووٹ کے اندراج کو اپنے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا موجودہ پتہ پر یقینی بنائیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
31785