Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے بھر میں مضر صحت اشیاء خورنوش اور ملاوٹ مافیا کے خلاف اپریشن تیز کیا جائے۔ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سہیل خان نے حکام کو صوبے بھر میں مضر صحت اشیاء خوردونوش اور ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشنز مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، اور کہا ہے کہ مضرصحت اور غیر معیاری خوراک کی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کی جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فوڈ سیفٹی اتھارٹی میں ایک اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز شایان علی جاوا اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری اشیاء خوردونوش فراہم کرنے والے افراد کو سراہا بھی جائیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک سے وابستہ کاروباروں کے انسپیکشنز اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر کی جائے، تاکہ عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جاسکیں۔ انہوں نے فوڈ سیفٹی ٹیمز کو دودھ، مصالحے، گھی، اور گوشت کا معیار یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ ان خوراک کی اشیاء کے سامپلز لیکر باقاعدگی سے ٹیسٹس کرائے جائیں۔ ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے حکام کو روزانہ کی بنیاد پر ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشنز کی کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں خوراک سے وابستہ کاروباروں کی جیوگرافیکل لوکیشن اور دیگر معلومات اکھٹا کرنے کے عمل کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ سہیل خان نے جیو ٹیگنگ کے حوالے سے اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فیلڈ ٹیمز کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اتھارٹی پشاور میں جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل کرلیگی، انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اتھارٹی معیاری خوراک کی فراہمی کا مشن مزید بہتر طریقے سے نبھا سکیں گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
41597