Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ڈی ڈبلیوپی نے 26منصوبوں‌کی منظوری دیدی ، یارخون پل کی بحالی کے واجبات بھی شامل

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی پی ڈی ڈبلیو پی نے نے 30551.130ملین روپے لاگت کے 26 پراجیکٹس کی منظوری دے دی یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت منعقدہ پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی جس میں محکمہ منصوبہ سازی کے نمائندے اورضم شدہ اضلاع کے افسران نے بھی شرکت کی جلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں بشمول پانی، صحت،ڈی ڈبلیو ایس،ایس، شہری ترقی، سڑکوں اور پلوں اعلی تعلیم کیھل و سیاحت سے متعلق 30 منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد 26 منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ ایک منصوبہ کو منسوخ اور تین پر ایک غیر موزوں ڈیزاین اور دیگر خامیوں کے باعث مؤخر کرکے متعلقہ محکموں کو اصلاح کے لیے بھیج دیا گیا تفصیلات کے مطابق کثیر شعبہ جاتی ترقی کے منظور کردہ پروجیکٹس میں 7.283 ملین روپے لاگت سے ضلع چترال میں دریائے چترال یار خون کے مقام پر نقصان زدہ پل کی بحالی کے کام کے لئے ضلع چترال کے ٹھیکہ دار حاجی محمد خان کے مخصوص واجبات،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سابق چیف آف سیکشن۔ایڈوائزر کے مارچ 2011 سے اگست 2011 کو تنخواہوں کی ادائیگی، ڈی آئی خان کی رہائشی مسمات فاطمہ بی بی اور دیگر ان کے عدالتی فیصلے کے 0.322 ملین روپے کی رقم،سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18 کے تحت مختلفشعبوں اور صوبوں کے زیر التوا واجبات، اسی طرح صحت کے شعبے میں پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اضافی کاموں خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور ٹیچنگ ہسپتالوں کی بہتری اور بحالی محکمہ صحت میں خودمختار مانیٹرنگ یونٹ کا قیام مشتی میلہ ضلع اورکزئی میں اے ایچ کیو ہسپتال کو چالو کرنے کے لئے سرکاری و پرائیویٹ شراکت کے پراجیکٹس کی منظوری دی گئی جبکہ ڈی ڈبلیو ایس ایس کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ضلع سوات میں یوسی شوار، یوسی ارکوٹ، یو سی برہ بانڈی میں پانی کی فراہمی اور نکاسی کے پروجیکٹس یوسی یونین کونسل ہزارہ یونین کونسل بارہ پاخیل سابقہ فاٹا میں ڈبلیو ایس ایس کی نگرانی اور شمسی توانائی پر منتقلی کے لئے کنسلٹنسی سروسز فزیبلٹی سٹڈی ڈیزائن اور پی سی ون شامل ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہینڈ


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
22611