Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے لوک گیتوں کی ویڈیو البم “ہوپ گئے”کی تقریب رونمائی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترا ل سے تعلق رکھنے والے امریکہ میں مقیم معروف بزنس مین انور امان کی طرف سے تیارشدہ چترال کے لوک گیتوں کی ویڈیو البم “ہوپ گئے “کی تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) عبدالولی خان مہمان خصوصی تھے جبکہ چترال کے معروف شاعر اور گلوکار اقبال الدین سحر نے صدارت کی۔ اس موقع پر انور امان اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھے جبکہ البم پر اپنے خیالات کا اظہارکرنے والوں میں اقبال الدین سحر، پروفیسر ممتاز حسین، پروفیسر تاج الدین شرر، ظہور الحق دانش، علی اکبر قاضی، ڈاکٹر گلزاراحمد شامل تھے جنہوں نے کہاکہ چترال کے لوک گیتوں کو محفوظ کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے کیونکہ ان لوک گیتوں میں آفاقی پیغام دئیے گئے ہیں جوکہ اب بھی اتنے ہی تازہ ہیں جتنا کئی صدیاں پہلے تھیں۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں عبدالولی خان نے کہاکہ چترال میں ثقافتی ورثہ بہت ہی متنوع ہے اور اس کے لو ک گیتوں میں بہادری وشجاعت سمیت ہر قسم کے موضوعات سمودئیے گئے ہیں جوکہ ابھی ہمارے نوجوان طبقہ کو مایوسی اور پریشانی کے دلدل سے باہر نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے انور امان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ ان کی طرف سے کھوار بولنے والوں پر ایک احسان کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

State cercando dove comprare Levitra Originale in Italia https://sicurofarmacia.com/comprare-levitra-senza-ricetta a basso prezzo. l Levitra originale per le sue proprietà in relazione all’impotenza sessuale, è un trattamento a base di compresse ideale per la disfunzione erettile. Premesso ciò va detto che il farmaco contiene il principio attivo Vardenafil ovvero una molecola inibitrice del PDE-5 che presente naturalmente nel corpo, tende a far diminuire sensibilmente l’afflusso di sangue ai testicoli e al pene con una conseguente mancanza d’erezione. Una sostanza chimica nota come GMP ciclico agisce per rilassare le pareti dei vasi sanguigni.

انور امان نے کہاکہ چترال کے معروف گلوکار منصور شباب کی آواز میں موجودہ ویڈیو البم میں تین گانے ہوپ گئے، غورو اور ننو بیگال کی ریکارڈنگ چترال کی قدیم الات موسیقی کے ساتھ جدید الات موسیقی کے ذریعے کرکے اس میں جدت پید ا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزید لوک گیت بھی البم میں محفوظ کئے جائیں گے جس کے لئے انہوں نے انور امان انیشے ٹیور فار میوزک (اے اے آئی ایم) شروع کردی ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد کی ایک ریکارڈنگ کمپنی کے اسکرین پر البم کے گانے پلے کئے گئے جنہیں بے حد سراہا گیا۔

AAIM chitrali lok geet albam relesed 5
AAIM chitrali lok geet albam relesed 6
AAIM chitrali lok geet albam relesed 7
AAIM chitrali lok geet albam relesed 4
AAIM chitrali lok geet albam relesed 2
AAIM chitrali lok geet albam relesed 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
41599