Chitral Times

May 6, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بی ایل ایس او کے زیراہتمام زنانہ سکولوں میں سنیٹائزر اور ماسک فراہم کئے گئے

شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ) کورونا وبا کی روک تھام اور بچیوں کو اس سے محفوظ رکھنے کے لئے بیارلوکل سپورٹ آرگنائزیشن (بی ایل ایس او) نے اے کے آرایس پی کے صحت مند پراجیکٹ کی جانب سے فراہم کردہ سنیٹائزر اور ماسک علاقے کے زنانہ سکولوں میں تقسیم کیا،تاکہ بچیوں کو اس موذی بیماری سے محفوظ رکھا جا سکیں۔
اس موقع پر BLSO کے نمائندوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم حکومت کی جانب سے دیئے گئے SoPs پر عمل کرکے اس موذی بیماری سے اپنے علاقے کو محفوظ رکھ سکیں۔اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام،علماء دینی،سیاسی قائدیں،اور تنظیمات کے نمائندے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔انھوں نے AKRSP کے کاوشوں کوبھی سراہا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرتی آئی ہے،اور امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
41149