Chitral Times

Aug 23, 2019

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • ہاشو فاونڈیشن اور محکمہ زراعت حکومتِ گلگت بلتستان کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

    June 22, 2019 at 7:24 pm

    گلگت (چترال ٹائمزرپورٹ ) ہاشو فاونڈیشن اور محکمہ زراعت حکومتِ گلگت بلتستان کے مابین کسانوں کی پیشہ ورانہ اِستعداد کو بڑھانے کے لئے مفاہمت کی ایک یاداشت پرگزشتہ دن دستخط ہوئے۔ جس میں ہاشو فاونڈیشن کی نمائندگی جلال الدین ، ڈائریکٹر پروگرامز اور محکمہ زراعت کی طرف سے محمود آصغر، ڈائریکٹر اِیگریکلچرنے کی.

    مفاہمتی یاداشت کے مطابِق محکمہ زراعت ہاشو فاونڈیشن کو میوہ جات خشک کرنے کیلئے شمسی توانائی سے چلنے والی ایک جدید مشین فراہم کرے گا جو کہ گاوں گورنجر ، تحصیل پونیال میں نصب کیا جائیگا۔یہ مشین آقوامِ متحدہ کا اِدارہ برائے صنعتی ترقی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ اِس تنصیب کا مقصد گلگت بلتستان میں زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے اور علاقے کی زرعی وسائل کو بروئے کار لاکر غربت کا اِزالہ کیا جاسکےتاکہ مقامی خواتین کو باوقار معاشی مواقع فراہم کیا جاسکیں۔

    مشین کی تنصیب سے گاوں گورنجر کی زرعی پیداوار اور میوہ جات جیسے شہتوت، خوبانی، چیری اور دیگر پھلوں کو سوکھایا جاسکے گا جس سے نہ صرف پھل خراب ہونے سے بچ جاِئیں گے بلکہ اُن پھلوں کو آچھے داموں فروخت کرکے کثیر زرِمبادلہ کمایا جا سکے۔

    یہ یاداشت ہاشوفاونڈیشن کی اُن خدمات کا تسلسل ہے جو کہ ادارہ ہذا پچھلے دو سالوں سے سمارٹ ویلج پراجکیٹ کےتحت گورنجر گاوں میں کررہا ہے جس میں گاوں میں بیج بنک کا قیام، اف سیزن سبزیوں کے کاشت کے لئے گرین ہاوس اور کیلاو کی پیداوار کو بہتر بناکر مارکیٹ میں پہنچانا وغیرہ شامل ہیں۔

    اِس طرح کے اِقدامات سے نہ صرف گاوں کی سطح پر زرعی پیداوار کے لئے اِقدامات اُٹھائے جائیں گے بلکہ پیداوار کی علاقائی اور قومی سطح پر نمائش اور منڈی تک رسائی میں مدد دی جائے گی۔

  • error: Content is protected !!