Chitral Times

May 17, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تمرگرہ : جماعت اسلامی کے زیر اہتمام دیر چترال سی پیک روٹ کی بحالی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس

شیئر کریں:

سیاسی جماعتوں اور قومی مشران کی بھرپور شرکت۔ تحریک انصاف کو دعوت دینے کے باوجود اے پی سی میں عدم شرکت۔ سی پیک روٹ کی عدم فراہمی پر خاموش نہیں رہیں گے۔ اپنا حق حاصل کرنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ 15 اگست کو تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔مشترکہ اعلامیہ جاری۔

دیر پائیں (نمائندہ چترال ٹائمز)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چکدرہ دیر چترال سی پیک روٹ کی بحالی کے لیے تیمرگرہ میں آل پارٹیز کانفرنس سابق سینئر وزیر عنایت اللہ خان کے صدارت میں ہوا۔ کانفرنس میں پانچ اضلاع سے تعلق رکھنے والے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین، قومی مشران، فلاحی، وکلاء، تاجرتنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سابق گورنر شوکت اللہ، سابق ممبران قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ، صاحبزادہ یعقوب خان، ملک عظمت خان، اخونزادہ چٹان،شہزادہ افتخارالدین، سابق ضلعی ناظمین حاجی محمد رسول، صاحبزادہ فصیح اللہ،حاجی مغفرت شاہ، سابق تحصیل ناظمین، ممبرقومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی، ممبران صوبائی اسمبلی ثناء اللہ، باچا صالح، بہادر خان، سیراج الدین خان، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اعزاز الملک افکاری پی پی پی کے نوابزادہ محمود زیب خان، اے این پی کے بہادر خان، مسلم لیگ (ن) ملک جہانزیب خان، قومی وطن پارٹی باچاحسین، آل پاکستان مسلم لیگ کے سلطان یوسف، جماعت اسلامی کے سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون الرشید، سابق صوبائی وزیر مظفرسید، امیر جے یو آئی (ف) مولانا سراج الدین اور کثیر تعداد میں قومی مشران کے علاوہ چترال سے سابق صوبائی وزیر سلیم خان، صدرتجاریونین شبیراحمد، صدر پریس کلب ظہیرالدین، صدر بار ایسوسی ایشن اورصدرڈرائیوریونین چترال ودیگر نے بھی شرکت کی۔ صدر مجلس عنایت اللہ خان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چکدرہ دیر چترال موٹرووے اور سی پیک روٹ کی بحالی کے لیے پوری قوم یک آواز ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیر چترال موٹر ووے کے لیے اے پی سی سے ایک تحریک کا آغاز کردیا ہے اس پر قوم کو بید ار کریں گے اور اس تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کو موجودہ حکومت نے ختم کرکے 50 لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی کو ترقی اور خوشحالی سے محروم کردیا ہے۔حکومت پسماندہ اضلاع کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات موٹرووے سوات کے عوام کا حق ہے اور اس کے تکمیل سے ہم خوش ہوں گے لیکن اس کے ساتھ چکدرہ دیر چترال روٹ پر بھی کام کا اغاز کردیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ تمام اضلاع میں ایکشن کونسل قائم کریں گے اور 15 اگست کو ضلعی ہیدکوارٹرز میں تمام سیاسی جماعتوں کے مشترکہ احتجاجی مظاہر ے ہوں گے۔

dir chitral cpec motabadal road apc 1
dir chitral cpec motabadal road apc4 1
dir chitral cpec motabadal road apc1 1
dir chitral cpec motabadal road apc5 1
dir chitral cpec motabadal road apc7 1
dir chitral cpec motabadal road apc6 1
dir chitral cpec motabadal road apc8
dir chitral cpec motabadal road apc9 1
dir chitral cpec motabadal road apc11 1
dir chitral cpec motabadal road apc3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
38663