Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

22فروری سے چترال سمیت ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع میں انسدادپولیومہم شروع ہو گی/ڈاکٹر رومی

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ)ای پی آئی چترال کے ڈسٹرکٹ کواڈینٹرڈاکٹرفیاض رومی نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ 22فروری 2018سے ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع میں انسدادپولیومہم شروع ہو گی۔چارروزپولیومہم کے دوران چترال میں پانچ سے کم عمرکے 69000سے زائدبچوں کوپولیوسے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پولیو کے ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے پولیس کی تعیناتی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ چارروزہ مہم کے دوران چترال سمیت ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع میں پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کوپولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پولیو ڈراپ پلانے کے لئے خصوصی ٹیمیں گھرگھرجائیں گی ۔ تاکہ ضلع سے باہرجانے والے بچوں کوبھی نظراندازنہ کیاجائے اورانہیں نئی جگہ پربھی قطرے لازمی پلانے کااہتمام کیاجائے۔ انہوں نے عوامی حلقوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ انھیں جہاں جہاں بھی پولیوکی ٹیمیں ملے اپنے بچوں کوپولیوکے قطرے ضرور پلوائیں ۔تاکہ اس موذی بیماری سے عوام کونجات دلائی جاسکے ہیں عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اوراس فرض کواحسن طریقے سے نبھائیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
6654