Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شندور پولو فیسٹیول 7 جولائی سے شروع ہوگا، سیاحوں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کرینگے، عاطف خان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) سینئر صوبائی وزیر سیاحت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امور نوجوانان محمد عاطف خان نے کہاہے کہ شندور پولو فیسٹیول میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی میں امسال کوئی کثر نہیں چھوڑی جائے گی، ہمارا مقصد شندور پولو فیسٹیول کی عالمی دنیا میں رونمائی ہے اور سیاحوں کو اس جانب راغب کرنا ہے، ہمارا اصل رجحان بھی سیاحوں کو شندور اور چترال لانا اور بہترین انداز میں مہمان نوازی کرناہے، تاریخی شندور پولو فیسٹیول بہترین انداز میں کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے ہونگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹورازم کانفرنس ہال پشاور میں شندور پولو فیسٹیول کی مناسبت سے منعقدہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرکیلاش سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ،سیکرٹری محکمہ سیاحت راشد محمود، ڈپٹی کمشنر چترال خورشیدمحسود، سینئر جنرل منیجر ٹورازم کارپوریشن حیات علی شاہ، ڈائریکٹر کلچر خیبرپختونخوا محمود خان،منیجر مارکیٹنگ حسینہ شوکت، ممبران تھنک ٹینک علی جان، اسرار الدین، پولو ایسوسی ایشن کے سکندر الملک اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، اجلاس میں 7جولائی کو شروع ہونے والے شندور پولو فیسٹیول کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی، سینئر وزیر عاطف خان کا کہنا تھا کہ اس دفعہ زیادہ سے زیادہ ملکی سیاحوں سمیت غیر ملکی سیاحوں کو شندور کی جانب راغب کیا جائے گا،اس مقصد کیلئے فضائی سروس کیلئے قومی ایئرلائن سے رابطہ کرکے ایسے روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے گا جبکہ لواری ٹنل کو بھی اسی میلے کے دوران 24گھنٹے کھلا رکھا جائے گا تاکہ سیاحوں کوکسی قسم کی مشکلا ت کا سامنا نہ کرنا پڑے، اجلاس میں شندورپولو فیسٹیول کے بہترین انداز میں انعقاد کیلئے پرائیویٹ فرمز اور ملٹی نیشنل پارٹیز کی خدمات حاصل کرنے کیلئے بھی غورو خوص ہوا جس کیلئے ٹورازم کارپوریشن، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو کہ باقاعدہ مشاورت کرکے اہم فیصلے کریگی۔
atif khan meeting on shandur


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
20460