Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج روڈ کی تعمیر اپنی مددآپ کے تحت کرنے کیلئے عید کے بعد مہم شروع کرنے کافیصلہ

شیئر کریں:

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج خاص میں عمائدین علاقہ کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل ولی منعقد ہوا۔جس میں علاقے کے عمائدین اورنوجوان طبقہ کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ کئی سالوں سے التواکا شکار مستوج روڈ کی مرمت اور پختگی کیلئے ایک مہم چلانے اور اپنی مدد آپ کے تحت مذکورہ روڈ پر کام شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں مستوج روڈ کی تعمیر کیلئے باربار خالی خولی وعدوں سے تنگ آکرعلاقے کے عوام نے عید کے بعد اس مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عید کے بعد یوسی مستوج کی سطح پر اس سلسلے میں اجلاس ہوگا جس کے بعد باقی یوسیز کو بھی شامل کیا جائیگا۔ اور آئندہ کی لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مستوج روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے عام پبلک کے ساتھ سیاح بھی بری طرح متاثر ہے۔جبکہ کئی بار احتجاجی دھروں کے باوجود بھی حکمران ٹس سے مس نہیں ہوئے اور جھوٹے وعدے وعید سے لوگوں کو ہر بار ٹرخایا گیا۔ جس کی وجہ سے علاقے کے عوام حکمرانوں سے مایوس ہیں۔ اوراب اسی نعرے سے کہ ”اپنی مددآپ، مستوج روڈ بلیک ٹاپ” مہم کا آغاز عید کے بعد کیا جائیگا۔

یادرہے کہ مستوج او رمضافات کے عوام اس سے پہلے بھی انہی جھوٹے سیاستدانوں سے تنگ اکر پرواک مستوج تک“کروئے دیری ”روڈ کو اپنی مددآپ کے تحت تعمیر کرچکے ہیں۔ جس میں علاقے کے عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اورآج بھی وہی اپنی مددآپ کے تحت بنی سڑک پر آمدورفت جاری ہے۔ اسی طرح علاقے کے عوام نے دریا ئے لاسپور سے تقریبا آٹھ میل لمبی نہر بھی اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کرکے علاقے کو سیراب کرچکے ہیں۔ اب حکمرانوں اور جھوٹے سیاستدانوں سے تنگ علاقے کے عوام نے اسی جذبے کے ساتھ باہمی اتفاق سے فیصلہ کیاہے کہ مستوج روڈ کو بھی اپنی مددآپ تحت تعمیر کیاجائیگا۔جس کیلئے مستوج سطح پر یہ تیسرااجلاس تھا۔ جبکہ عید کے بعد اس میں تیزی لائی جائیگی۔ اور ہر گاوں میں علاقے کے عوام کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ہوگا اور حتمی فیصلہ باہمی اتفاق سے کیا جائیگا۔

mastuj tehrik
mastuj road kroydary 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
38426