Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کورونا کے خلاف میڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن پرہیں انھیں خصوصی مراعات دی جائے۔نظارولی شاہ

شیئر کریں:

دوبئی (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی ابوظہبی کے صدر، ممبر پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی اور سابق صدر پیرامیڈیکل ایسوسی چترال نظارولی شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل اسٹاف کو خصوصی حیثیت کے ساتھ مراعات دی جائے کیونکہ وہ کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار اداکررہے ہیں اوردوران ڈیوٹی کئی میڈیکل اسٹاف لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ محاذ پر دشمن کے خلاف لڑنے والا سپاہی اورہسپتالوں میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے میڈیکل سٹاف دونوں یکسان اہمیت کے حامل ہیں لہذا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ جومیڈیکل اسٹاف کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے جان بحق ہوجائے انھیں شہید کا درجہ دیکر انکے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے تاکہ انکے پسماندگان کی زندگی متاثر نہ ہواورجواسٹاف کورونا وائرس کیخلاف برسرپیکار ہیں انھیں خصوصی پیکج بطور رسک الاونس دی جائے۔

medical staff during corona

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36254