Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

احتجاجی ریلی کے دوران نامعلوم افرادکی غلط نعر ہ بازی کی مذمت کرتے ہیں.صدرپولوایسوسی ایشن

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)چترال پولو ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندر الملک،جنرل سیکرٹری معیز الدین بہرام ایڈوکیٹ اوردیگرنے منگل کے روزاحتجاجی ریلی کے دوران نامعلوم افرادکی غلط نعر ے بازی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے پریس کانفرنس میں جشن شندور کے لئے کھلاڑیوں کے چناﺅ میں ڈی سی لویر چترال کے طریقہ کار کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا تھا جبکہ بعدازاں احتجاجی ریلی بھی اسی سلسلے میں تھی جبکہ فورسز کے بارے میں ہم نے ذکر تک نہیں کیا تھا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جشن شندور کا چترال کی ترقی میں کلیدی کردار رہا ہے اس لئے اس جشن میں رخنہ اندازی ہم کبھی نہیں چاہیں گے اوراس کی کامیابی میں پولو ایسوسی ایشن ہر قسم کی تعاون کے لئے اب بھی تیار ہے۔


شیئر کریں: