Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رواں سال حج ہونے یا نہ ہونے کے حوالے حتمی اعلان رمضان المبارک کے فورا بعد کئے جانیکا امکان،وزارت

شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) سعودی عرب کی جانب سے رواں سال حج ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے فیصلے کا حتمی اعلان رمضان المبارک کے فورا بعد کئے جانے کا امکان ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال کے پیش نظر سعودی وزارت حج کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک کو ہدایت کی گئی تھی کہ فی الوقت تمام حج معاہدے وقتی طور پر ملتوی کئے جائیں۔ حج کے حوالے سے اہم اسلامی ممالک کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزارت حج نے15 رمضان المبارک کو حج کے حوالے سے فیصلہ کرنا تھا تاہم ابھی تک اس فیصلے کا اعلان نہیں کیا جا سکا۔ سعودی حکومت نے 21 رمضان سے عیدالفطر کے بعد 8 شوال تک سرکاری چھٹیاں دے دی ہیں۔ اس لئے توقع کی جا رہی ہے کہ رواں سال حج ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظرر کھتے ہوئے فیصلے کا اعلان رمضان المبارک کے بعد کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
35684